نرم و ملائم اور چمکدار جلد اور خوبصورت گھنے بال

نرم و ملائم

کائنات نیوز! سوہانجنا کا تیل صدیوں سے ہربل ادویات اور دیگر بے شمار کرشماتی فوائد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، یہ آئل ہمالیہ کی چوٹی پر پائے جانے والے ایک درخت کے بیج سے نکالا جاتا ہے، اس درخت کے تنے، پتوں اور جڑوں سے لے کر پھول اور بیج سب ہی میں بے شمار فوائد چھپے ہیں۔ اس لئے اسے اگر کرشماتی درخت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، اس کے بیجوں سے تیل نکال کر صدیوں سے اسے علاج اور کاسمیٹک پراڈکٹس

میں استعمال کیا جا رہا ہے آج ہم آپ کو اس کے فوائد اور اس کے استعمال کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ بھی اس کو زیرِ استعمال لا کر فائدہ حاصل کر سکیں۔ سوہانجنا تیل کے استعمال اور فوائدسوہانجنا آئل کو بڑی بڑی انڈسٹریز میں تیار کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے مختلف استعمالات ہیں اس لئے اس کو الگ الگ طرح سے تیار کر کے بیچا جاتا ہے اس کے استعمال اور فوائد جاننے کے لئے آخر تک یہ تحریر ضرور پڑھیں۔• سوہانجنا کے تیل کو کھانا پکانے میں استعمال کیا جاتا ہے، سوہانجنا میں پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے اسے کوکنگ آئل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔• سوہانجنا کا تیل جلد اور بالوں کے لئے انتہائی مفید ہے اس میں جلد اور بالوں کو موسچرائز کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔• خوردنی سوہانجنا تیل میں اسٹرولز موجود ہوتے ہیں جو کہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔• سوہانجنا کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ڈائیبیٹک

خوصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے اس کا استعمال کھانوں میں مفید ہے۔• سوہانجنا تیل میں بہت سے بائیو ایکٹو کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک اینٹی سوزش اور اینٹی انفلامٹری ہے یعنی یہ جلن، سوزش، اور الرجیز وغیرہ کے علاج کے لئے بھی مفید ہے۔• اس کو کوکنگ آئل، بالوں میں لگانے والے تیل، چہرے پر لگانے والے تیل، صابن اور دیگر پراڈکٹس سمیت شیمپو اور کنڈشنر وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں