بچے کی پیدائش سے قبل جو مائیں یہ غذا استعمال کرتی ہیں ان کا پیدا ہونے والا بچہ ذہین ہوتا ہے

بچے کی پیدائش

کائنات نیوز! ہمارے معاشرے میں حاملہ عورت کی دیکھ بھال کرنے والی بزرگ خواتین جہاں ان کو وزن اٹھانے اور اٹھنے بیٹھنے میں احتیاط کا مشورہ دیتی ہیں وہیں پر ان کو اچھی غذا کھانے کی بھی ترغیب دیتی ہیں- اور ان کا یہ ماننا ہوتا ہے کہ جو عورت حمل کے دوران اچھی غذا لیتی ہے اور اپنی صحت کا خیال رکھتی ہے اس کا بچہ نہ صرف پیدائش کے وقت صحت مند ہوتا ہے

بلکہ آنے والی زندگی کے مشکل ترین حالات کا مقابلہ بھی زیادہ بہتر طریقے سےکر سکتا ہے- اور اب غذائيت کے ماہرین نے اپنی تمام تر تحقیق کے نتیجے میں اس بات کو تسلیم کر لیا ہے کہ ماں کی غذا کا اثر نہ صرف بچے کی جسمانی صحت پر پڑتا ہے بلکہ اس کا براہ راست اثر بچے کی ذہنی نشونما پر بھی ہوتا ہے- اور کچھ خاص غذائيں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے استعمال سے بچہ ذہین پیدا ہوتا ہے ایسی ہی کچھ غذاؤں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- ایک نئی تحقیق کے مطابق جن غذاؤں میں چکنائی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے ایسی غذا اگر حاملہ ماں استعمال کرے تو اس سے پیدا ہونے والے بچے کے دماغ پر بہت بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کے اندر ایک دماغی بیماری الزائمر میں مبتلا ہونے کے امکانات میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں- الزائمر ایک ایسی بیماری ہے جس سے انسان کا حافظہ کمزور ہو جاتا ہے

یہ بیماری اگر ماں یا باپ میں سے کسی کو ہو تو بچے کے اس میں مبتلا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں مگر زیادہ چکنائی والی غذا بچے کو اس خطرے سے بچا سکتی ہے- مچھلی کے اندر اومیگا تھری فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے اور اس کو کھانے والی حاملہ ماں کی صحت کے لیے یہ بہت مفید ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ پیدا ہونےوالے بچے کی ذہانت میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے- ہرے پتے والی سبزیوں میں ایک جانب تو آئرن کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو کہ حالت حمل میں ماں کے لیے بہت ضروری ہوتی ہیں- اس کے ساتھ ساتھ اس میں بڑی تعداد میں فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے جس کی موجودگی بچے کو مختلف ذہنی اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھ کر اس کی پیدائش کے عمل کا آسان بناتی ہیں اس لیے حاملہ ماں کو ہرے پتوں والی سبزیوں اور دالوں کا استعمال بکثرت کرنا چاہیےٹماٹر چقندر اسٹرابیری وغیرہ ایسی سبزیاں اور پھل ہیں

جن میں اینٹی آکسیڈنٹ بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور ان کا استعمال اگر حاملہ ماں کرے تو اس سے بچے کے محسوس کرنے کی حس کی نشونما بہتر طور پر ہوتی ہے اور اس کے حسی اعضا کی نمو میں بہتری آتی ہے اس لیے ان کا باقاعدہ استعمال بچے کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں