شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کیلئے انوکھا اقدام

شادی

کائنات نیوز! مصر میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔ جہاں اس نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور سر میں ڈنڈا دے مارا

جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دولہے نے پولیس کو ابتدائی اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میری ماں نے مجھے تاکید کی تھی کہ اپنی بیوی کو پہلے ہی دن قابو میں رکھنا ہے ، دولہے نے مزید بتایا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ تمہارے بھائیوں نے ایسا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بیویاں اپنے شوہروں کی ایک نہیں سنتی۔دولہے نے بتایا کہ اس نے گھر لاتے ہی دلہن کو تین تھپڑ رسید کیے جس کے جواب میں دلہن نے بھی ایک دو تھپڑ مجھے مارے ،جس پر مجھے اشتعال آگیا اور کچن میں گیا اور لوہے کا ڈنڈا پکڑ کر اس کے سر پر دے مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کو عروسی جوڑے میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلہن کو سنگین فریکچرز آئے ہیں۔

کرائے دار نے برقعہ پہن کر مالک مکان کیساتھ کیاشرمناک حرکت کرڈالی

اپنی رائے کا اظہار کریں