نہار منہ لہسن کھانے کے جادوئی فائدے

 کائنات نیوز! لہسن کا استعمال زمانہ قدیم سے ہی ہوتا چلا آرہا ہے خواہ وہ رومن ہوں، عرب ہوں، مصری ہوں یا کوئی اور، دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد سے استفادہ کیا ہے، اس کااستعما ل نقصان کا باعث نہیں،لہسن کو متعدد جگہوں پرمصالحے کا سردار بھی لکھا گیا ہے . ہمارے کھانوں میں بھی لہسن کااستعمال لازمی جز ہے جس کا کوئی متبادل نہیں، یہ نہ صرف ہمارے باورچی خانے کی ضرورت اور اس کا لازمی حصہ ہے بلکہ

یہ باورچی خانے سے باہر بھی اپنی افادیت کے باعث غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے .عالمی طور پر صحت کیلئے اسے انتہائی مفیدتسلیم قرار دیا جا تاہے، یہ ہمارے جسم میں مختلف بیماریوں کو روکنے کا طاقتور ایجنٹ ہے، جس کے استعمال سے خون کی گردش کوبہتر کیا جاسکتا ہے، نظام ہضم کو جلا بخشتا ہے،جسم میں زہریلے اور فاسد مادے کو ختم کرتا ہے، مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہےاور دل کی بیماری سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے. صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ اس کے ایک سے تین جوے کھانے کے خاص فوائد ہیں ان فوائد سے آگاہی آپ کو اس کے روزانہ استعمال پر مجبور کر دے گی اور آپ کی کوئی صبح ایسی نہیں ہوگی جس میں آپ لہسن کے ٹکڑوں کا استعمال نہ کریں. ماہرین کے مطابق

نہار منہ یا خالی پیٹ استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے،خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے.ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ مطالعے سے یہ بھی واضح ہو تا ہے کہ لہسن میں قدرتی طور پر موجودگندھک جسم میں ٹیومر سیل کو ختم کرکے اس کی پیدائش کو روکتا ہے، لہسن ایک طاقتور اینٹی بائیوٹیک ہے جس کے استعمال سے پھیپھڑوں کی مختلف بیماریوں کیلئے شافی ہے اور کھانے سے حاصل غذائیت کو جسم میں جلد جذب کرنے کے عمل کو مضبوط بناتا ہے. لہسن کا نہا ر منہ استعمال ایسے تمام جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے جو غذا کے ہضم میں رکاوٹ بنتے ہیں اور آنتوں کو ان جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے، طاقتور قدرتی اینٹی بائیوٹیک میںموجود عنصر allicin، allin، ajeone کھانسی کے لئے مفید اور شافی علاج ہے. صبح نہار منہ لہسن کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی کہ نظام ہضم کو درست اور بھوک کو بڑھاتا ہے جس سے وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، صبح خالی پیٹ لہسن کا استعمال پیٹ میں ہونے والی خرابیوں میں بھی مفید ہے خاص طور پراسہال کی کیفیت میں یہ بہت فائدہ مند ہے. ماہرین کا تمام لوگوں کو مشورہ ہے کہ صحت مند صبح کیلئے اس قدرتی علاج کی کوشش کریں

اپنی رائے کا اظہار کریں