ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے

کائنات نیوز! ہمارے معاشرے میں قرض لینے کی وبا اس قدر عام ہوچکی ہے کہ لوگ سوچے سمجھے بغیر اپنی چھوٹی اور بڑی ضرورت اور کئی مرتبہ بغیر کسی پلاننگ کے کاروبار کے لئے قرض لے لیتے ہیں کاربار کیونکہ پلاننگ کے بغیر شروع کیا گیا ہوتا ہے لہٰذا یہ جلد ہی بیٹھ جاتا ہے اور آدمی قرض داروں کے ہاتھوں ذلیل اور رسوا ہونے لگ جاتا ہے کوشش کی جانی چاہئےکہ

کوئی بھی کاروبار کرنے سے پہلے پوری پلاننگ کرلی جائے اور اگر قرض اٹھانا ضروری بھی ہے تو کوشش کیجائے کہ اپنی پلاننگ میں اس کی ادائیگی کے طریقہ کار کو منظم کرلیا جائے مگر ایسے لوگ جو قرض کے چکر میں پڑ چکے ہیں اور گردن تک اس میں دھنسے ہوئے ہیں تو ان کو چاہئے کہ وہ مزید قرض لینے سے اجتناب کرتے ہوئے سب سے پہلے قرض کی ادائیگی کے لئے طریقہ کار وضع کریںاور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہوئے اس سے اپنی پریشانی کے لئے رجوع کریں قرض کے دل دل میں دھنسے افراد پنجگانہ نماز کو اپناتے ہوئے درود شریف کا ورد بھی جاری رکھیںاور روزانہ تین بار استغفراللہ کی تسبیح تین بار پڑھیں اور

اس کے ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا اسم مبارک یا لطیف روزانہ تین سو تیرہ مرتبہ پڑھیں یہ اولیاء اللہ کا معمول رہا ہے کہ وہ اس اسم مبارکہ کا ورد کثیر رکھتے تھے اس اسم مبارکہ کا ورد کرنے والا سخت ترین مشکلات سے نجات حاصل کرلیتا ہےاولیائے کرام نے اس ورد کی بدولت سلوک کی بہت سی منازل بھی طے کی ہیں اور یہ اسم مبارکہ رب تعالیٰ کے لطف و کرم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے اور اسی طرح اس زمانے کے مشہور عالم دین اور میرے استاذ محترم مفتی اعظم امریکہ حضرت مولانا مفتی منیر احمد اخوند دامت برکاتہم العالیہ نے قرض اتارنے کا ایک ا نتہائی آسان عمل بتلایا ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب بھی آپ کھانا کھانے کے لئے ہاتھ دھوئیںاور ویسے بھی ہاتھ دھونا سنتِ نبوی ﷺ ہے تو ہاتھ دھوتے ہوئے قرض اتارنے کی نیت کریں اور

ساتھ ساتھ دل میں یہ کہیں کہ یااللہ جیسے جیسے میرے ہاتھوں کا میل کچیل اتر رہا ہے اسی طرح میرا قرض بھی اتر جائے حضرت فرماتے ہیں کہ یہ بہت مجرب عمل ہے اور ایک بہت بڑے محدث نے لکھا ہے کہ اس عمل سے میرا لاکھوں کا قرض ایسے اتر گیا کہ جس کی مجھے خبر بھی نہ ہوئیاور اس کے علاوہ یا فتاح ہر نماز کے بعد اول آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ ایک سو ایک مرتبہ پڑھیں اور یہ عمل اکہتر دن کی نیت سے شروع کر لیں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا قرض بالکل اترجائے گا اور خواتین اپنے ناغے کے دنوں میں بھی یہ عمل کرسکتی ہیںاور میں ان تمام مقروضوں کے لئے دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس عمل کے ذریعے ان تمام مقروضوں کو قرض سے نجات عطا فرمائیں ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔

اپنی رائے کا اظہار کریں