سورۃ الم نشرح کی فضیلت واہمیت، ایک بار سر پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں اور پھر دیکھیں معجزے ہی معجزے

سورۃ الم نشرح

کائنات نیوز ! قرآن مجید کے ہر حرف میں ثواب و تاثیر شفا وبرکات ہیں۔ ایسے لوگ جو دنیاوی طور پر کافی پریشان رہتے ہیں۔ ان کی یادداشت خراب ہوجاتی ہے، سینے پر بوجھ سا رہتا۔ دل ذرا ذرا سی بات پر گھبرا جاتا ہے، انجانے خوف پریشان کرتے ہیں۔ اورکاروبار یا نوکری پر جم کر نہیں بیٹھ پاتے۔ وسوسے کھائے رکھتے ہیں

اور قوت ارادی کمزور ہوجاتی ہے۔ جو لوگ علم سے وابستہ ہیں اور ان کا ہر کام علوم کا محتاج ہوتاہے۔ جیسے طالب علم، ڈاکٹر، وکیل وغیرہ تو ایسے تمام حضرات سے عرض ہے۔ کہ وہ سورہ الم نشرح روزانہ اکیس بار پڑھا کریں۔ اوّل آخر درود پاک کے بعد سورہ الم نشرح کی تلاوت کرنے والوں پر ہر طرح کے مصائب کا سامنا کرنے کی ہمت بڑھ جاتی ہے، انکی رکاوٹیں دور ہوجاتی ہیں۔ دل اور دماغ کھل جاتا ہے۔ دل کے مریضو ں کو دل پر اور ڈپریشن و وہموں میں رہنے والوں کو سر پر ہاتھ رکھ کر روزانہ گیارہ گیارہ بار یہ سورہ مبارکہ پڑھنی چاہئے۔ انتہائی احسن عمل ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں