”5 نشانیاں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کے گُردے ٹھیک کام نہیں کر رہےیا پھر نہیں؟مزید جانیے“

گُردے ٹھیک

کائنات نیوز! گردے انسانی جسم کا اہم ترین اعضاء میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں سالانہ ہزاروں افرادگردے کی سنگین بیماری کے سبب انتقال کر جاتے ہیں۔یہ بات جان کر آپ کوحیرانگی ہو گی کہ پاکستان گردے کے امراض کے لحاظ سے دنیا کاآٹھواں بڑا ملک ہے۔ پاکستان میں گردے کے امراض میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں سالانہ 15 سے 20 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان میں ہر 10 میں سے 2 لوگ گردے کی کسی نا کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔

خراب گردے زہریلے مادےکو پیشاب کے ذریعے جسم سے خارج کرنے میں ناکام ہوجاتے ہیں،جس کے باعث جسم کے اندر موجود زہریلے مادے خون میں موجود رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ نیند میں کمی آجاتی ہے۔ اگر آپ مسلسل نیند میں بدسکونی کا شکار ہیں تو یہ علامت گردوں کے مراض میں مبتلا ہونے کی ہو سکتی ہے۔سانس لینے میں دشواری کئی اور بیماریوں کا سبب بھی ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں تو آپ کو جلد سانس چڑھے گا کیونکہ خراب گردے خون میں ریڈ بلڈ سیلز کی مقدار کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں جس کے باعث جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔گردوں کے امراض میں ​مبتلا ہونے کی ابتدائی علامت یہ بھی ہے کہ آنکھوں کے اردگرد کا حصہ پھول جاتا ہے۔یہ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ آپ کے گردے کافی مقدار میں پروٹین کو پیشاب کے ذریعے خارج کر رہے ہیں۔اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کے جسم کو کافی مقدار میں آرام اور پروٹین مل رہا ہے ،

لیکن پھر بھی آپ کو اپنی آنکھیں پھولی ہوئی محسوس ہوتی ہیں تو جلد از جلد اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔خون کا گردشی نظام گردوں پر انحصار کرتا ہے۔ گردے خون میں موجود فاضل اور زہریلے مادوں کو فلٹر کرتے ہیں ۔ اور اگر آپ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں تو آپ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔اس لیئے آپ کو چاہیے کہ آپ ایسی خوراک کا استعمال کریں جو فولک ایسڈ سے بھرپور ہوں۔گردوں میں خرابی کی وجہ سے خون میں سوڈیم کی مقدار کا اضافہ ہونا ہے۔جس سے ٹخنوں، پیروں، چہرے اور ہاتھوں پر سوجن ظاہر ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات دوائیں لینا اور نمک کو کم کرنا آپ کے جسم سے سوجن کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ اگر اس سے مدد نہ ملے تو آپ کو علاج کی ضرورت ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں