مچھلی کے تیل کے طبی فوائد!جانیں اس پوسٹ میں

مچھلی

کائنات نیوز ! ریسرچ سے یہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ نوجوانوں میں جو لوگ کسی قسم کا سپ لیمنٹ استعمال نہیں کرتے ان میں شیزوفرینیا کا خط رہ بہت بڑھ جاتا ہے۔مچھلی کے تیل کے کیپسول یا مچھلی کا تیل انسانی صحت کے لئے بہترین ہے ۔اسی لئے جو لوگ اپنی غذا میں اس کا استعمال نہیں کرتے ان کو چاہیے کہ

وہ اس کے سپلیمنٹ ضرور استعمال کریں تا کہ دماغی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں ۔ریسرچ کے مطابق مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ لینے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آپ کو سن گین دماغی بیماریوں سے بچا لیں ۔ مچھلی کے تیل کی گول یاں یا کیپسول ان نوجوانوں کے لئے بھی اچھے ثابت ہو سکتے ہیں جو دماغی طور پر پہلے سے کمزور ہیں ۔ایک نئی تحقیق جو ’’نیچر کمیونیکیشن ‘‘کی طرف سے کی گئی ،کہ مچھلی کے تیل کی شہرت ایک طاقتور سائیکاٹرک تھیراپی کے طور پر بھی ہے۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈ عام طور پر سالمن مچھلی یا میکریل میں پایا جاتا ہے ۔اگر ان کیپسولز کو اپنی غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو یہ بہت بہترین اثر ڈالتا ہے اور یہ اینٹی ڈپریسنٹ بھی ثابت ہو تا ہے۔یہ جلد کے لئے بہت اچھا ہے اور جلد کو بھی دلکش اور حسین بناتا ہے۔

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ مناسب مقدار میں درست تیل اورچکنائی کا انتخاب آپ کے جسم پر عمر کے اثرات کو کم کرنے میں مر کزی کردار ادا کرتا ہے۔اچھی چکنائی آپ کے جسم کو بھر جانے کا احساس مہیا کرتی ہے۔اور یہ چکنائی کو ج لانے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری غذا میں ضروری چکنائی یا اچھی چکنائی کی کیا اہمیت ہے،اور یہ کہ ہمارے جسمانی نظام کو درست رکھنے کے لئے کتنی ضروری ہے اور ہمیں کس طرح بیماریوں سے بچاتی ہے۔اگر اچھی چکنائی اور نقص ان دہ چکنائی کو پہچان لیا جائے تو زندگی بیماریوں سے دور گزر سکتی ہے۔ مچھلی کے تیل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چکنائیوں میں سب سے بہترین چکنائی ہے۔یہ تیل مچھلی سے حاصل کیا جاتا ہے ،اس میں بڑی مقدار میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ پا یا جاتا ہے،

یہ بات تمام تحقیقات سے ثابت ہو چکی ہے کہ یہ دل اور دماغ کی صحت کے لئے بہترین ہے اس کے علاوہ یہ اعصابی نظام کو بھی متحرک کرتا ہے۔مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹ سے یہ بھی پایا گیا ہے کہ اس سے یادداشت بھی اچھی ہوتی ہے اسی لئے اگر کسی کو بھولنے کا مرض ہے تو اس کی یادداشت میں بھی اس سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں