حضورﷺ فرمایاآدمی کےلیے دنیا میں تین چیزوں کےعلاوہ کوئی حق نہیں ؟ مزید جانیں

حضورﷺ فرمایا

کائنات نیوز! آج کا موضوع ہے پیارے نبی کی پیار ی باتیں۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: میرے ساتھ محبت کرو۔ اللہ کی محبت کےلیے اور میرے اہل بیعت کے ساتھ محبت کرو۔ میری محبت کےلیے حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: دعا کے وقت چھینک آنا، دعا کے قبول ہونے کی علامت ہے۔ حضور اکرمﷺ نے فرمایا: حسن سلوک کی سب سے زیادہ حقدار تمہاری ماں ہے۔ آپ ؐ نےفرمایا: دعا نفع پہنچاتی ہے۔

اور ان بلاؤں کو ٹالتی ہے جو نازل ہوچکی ہے۔ اوران بلاؤں سے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئیں۔ اس لیے تم لوگ دعاؤں کا اہتمام کیا کرو۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: مسکین کو صدقہ دینے پر ایک اجر ہے۔اور رشتے دار کو صدقہ دینے پر دو اجر ملتے ہیں۔ ایک تو صدقہ اور دوسرا صلہ رحمی کا۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: تین دعائیں قبول ہونے میں کوئی شک نہیں ۔ ایک مظلوم کی بددعا ،دوسری مسافر کی دعا اورتیسری بیٹے کے خلاف باپ کی بددعا۔ حضوراکرم ﷺ نے فرمایا: اگر نماز ی کے آگے سے گزرنے والا یہ جان لیتا ہے کہ اس پر کس قدر گن اہ ہے ۔ تو اس کو نمازی کے سامنےسے نکلنے سے چالیس سال کھڑا ہونا زیادہ پسند ہوتا۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: آدمی کےلیے دنیا میں تین چیزوں کے علاوہ کوئی حق نہیں ۔ ایک اتنی مقدار کھانا جس سے کمر سیدھی رہے۔دوسرا اتنا کپڑا جس سے بدن ڈھکا رہے۔ تیسرا گھر جس میں آدمی رہ سکے ۔ اس کے بعد جو زیادہ ہے۔ اس کا حساب ہوگا۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا:

دو دعا ئیں رد نہیں ہوتیں۔ اذان کے وقت دعا اور جہاد کے وقت جب لوگ ایک دوسرے کو کاٹ رہے ہوتے ہیں۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ایسی کوئی بیماری نہیں بنائی کہ جس کی دعا نازل نہ کی ہو،سوائے ایک بیماری کے وہ ہے بڑھا پا۔ آپ ؐ نےفرمایا: تیرے گن اہوں کے لیے کافی ہے کہ تو ہمیشہ جھگڑتار ہے۔حضور اکرمﷺ نے فرمایا: جوشخص اپنے گھرو الوں پر ثواب کی نیت سے کھر چ کرے ۔ وہ اس کے لیے صدقہ ہی سمجھا جائےگا۔ حضور اکرم نے فرمایا: نیکی انسان کی عمر کو زیادہ کرتی ہے۔ تم میں بہتر وہ ہے جس کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: جو دعا نہیں مانگتا ، اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوتا ہے۔ حضور اکرم ﷺنے فرمایا: جس نے اپنی دعاؤں میں تمام مومنین اور مومنات کو شامل کرلیا۔ اس کی دعا قبول ہوگئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں