پاک نیوزی لینڈ سیریزعمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ

کائنات نیوز! تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ دیر قبل عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا ، یقین دلایا پاکستان میں نیوزی لینڈ ٹیم کوفول پروف سیکیورٹی میسر ہے ، نیوزی لینڈکی سیکیورٹی نےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ

ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزبہترین انٹیلی جنس سسٹم میں شامل ہیں، ان کی رائےمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ، وزیراعظم نیوزی لینڈ نے احتیاطی طورپردورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہت اچھی اورتسلی بخش ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کوغیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، نیوزی لینڈکی طرف سےسیریز ملتوی کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں