اگر کسی نے آپ کا جینا حرام کیا ہے اُس کا تصور کرکے اس آیت کو چند بار پڑھ

جینا حرام

کائنات نیوز ! جوں جوں قیامت قریب آ رہی ہے لڑائی اور دشمنی کے انداز بھی بدل رہے ہیں۔کبھی نمبرداری، چوہدراہٹ، حویلی اور ووٹ کی بنیاد پر دشمنی ہوتی تھی مگر آج کا مسلمان اخلاقی لحاظ سے اس قدر کمزور ہو چکا ہے کہ معاشرے میں موجود دشمنیوں کی وجوہات سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

کئی بار یہ تجربہ بھی ہوا کہ روحانی علاج کے سلسلہ میں ای میل اور کالز موصول ہوئیں کہ میں ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا اس نے کہیں اور شادی کر لی ہے، آپ مجھے وظیفہ دیں کہ وہ طلاق لے ورنہ میں اسے قتل کر دوں گا۔ اس ساری صورتحال میں یقیناً ہمیں اپنے جان و مال کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔دشمنی تو سگے بھائی سے بھی ہو سکتی ہے۔آج ہم آپکے لیے کسی زبان بندی کرنے کا ایک آسان قرآنی وظیفہ لیکر اس وظیفہ کی برکت سے آپکے خلاف معاشرے میں غلاظت پھیلا رہا ہے ۔یا کسی نے آپکی زندگی تباہ کی ہوئی ہے آپ اس سے نجات حاصل کرلیں گے اس شخص کی زبان ایسی بند ہوگی وہ کبھی بھی آپکے خلاف بولے گا

تو دور کی بات وہ کبھی بھی آپکے خلاف برا سوچے گا بھی نہیں ہر گھر میں کوئی نہ کوئی شخص ایسا ضرور موجود ہوتا ہے جس نے کسی دوسرے انسان کی بغیر کسی وجہ سے زندگی عذاب بنائی ہوتی ہے ۔ ایسے شخص بلاوجہ آپ پر کسی نہ کسی تہمت لگا کر آپکو گھر والوں کی نظروں میں گراتے رہتے ہیں آپ کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔ آج آپ کو ایسا وظیفہ بتائیں گے جس سے انشاء اللہ آپ اس سے نجات حاصل کرلیں گے دشمن کی زبان ایسی بند ہوگی وہ کبھی بھی آپکے خلا ف بُرا نہیں بولے گا۔ قرآنی عمل ہے آپ نے قرآن پاک کا پانچواں سپارہ کھولنا ہے اس میں سورۃ النساء کی آیت نمبر 45آیت آپ نے یاد کرلینی ہے

اور کثرت سے پڑھتے رہنا ہے وہ آیت مبارک ہے بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ وَكَفَى بِاللَّهِ وَلِيًّا وَكَفَى بِاللَّهِ نَصِيرًا۔ آپ نے اس کو یاد کرلینا ہے اور اس کو کثرت سے پڑھتے رہنا ہے اور جب آپکو پریشان کرنے والے شخص کا سامنا ہو جو آپ پر تہمت لگاتا ہو آپ نے دل ہی دل میں یہ آیت پڑھتے رہنا ہے اس دشمن پر تصور میں پھونک ماردینی ہے دم کردینا ہے اگر وہ شخص آپ کے سامنے نہیں آپاتا تو آپ نے کثرت سے پڑھ کر تصور میں لاکر دم کردینا ہے انشاء اللہ چند ہی دن یہ عمل کریں گے تو آپ کے دشمن کی ایسی زبان بند ہوگی کبھی بھی آپکے خلاف بُرا نہیں بولے گا۔ بہت آسان عمل ہے

آپ خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی بتائیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں