اللہ پاک کی قدرت الائچی کھانے کے فائدے جان کر آپ اسے کھانا روزانہ کی عادت بنا لیں گے

قدرت الائچی

کائنات نیوز! ہم دو اقسام کی الائچی سے واقف ہیں ایک بڑی لائچی اور ایک چھوٹی الائچی۔ چھوٹی الائچی ہندوستان اور سری لنکا میں کاشت کی جاتی ہے۔ الائچی کے درخت پر بھی پہلے پھول آتے ہیں اور بعد میں اس پر پھل لگتا ہے جو گچھوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی یا سبز الائچی خوشبودار ہوتی ہے اور یہ ہمارے کھانوں کو اور دلکش اور ذائقہ دار بنا دیتی ہے۔

کے فوڈ کے مطابق پرانے زمانے میں مصر کے لوگ اس کو منہ کی بدبو دورکرنے کے لئے چباتے تھے اور آج بھییہ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ سبز الائچی کو طب میں بھی ایک مقام حاصل ہے اور اس کا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے ادویات میں کیا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے حاصل ہونے والا تیل بھی بہت کارآمد ہے۔اس کے علاوہ یہ ہمارے کھانوں چاہے وہ میٹھے کھانے ہوں یا پھر نمکین دونوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کی منفرد خوشبو کی وجہ سے خواتین اس کو اپنے ہر کھانے میں استعمال کرتی ہیں ویسے بھی طبی لحاظ سے یہ مفید ہے اور ہماری صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔ اس کے استعمال کے اثرات ہمارے ذہن پر بھی اچھے ہوتے ہیں۔ سبز الائچی کے طبی فوائد:یہ منہ کی بدبو دور کرنے اور سانسوں کو مہکانے

میں مددگار ہے،یہ نظام انہظام کی خرابیوں کو دور کرتی ہے۔سبز الائچی پیٹ کے امراض سے نجات دلاتی ہے۔ بدہضمی میں اس کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ریاح میں اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔ یہ متلی کو دور کرتی ہے۔ اس کے علاوہ قے کو روکتی ہے۔یہ ڈکار اور سینے کی جلن میں مفید ہے۔چھوٹی الائچی کے استعمال سے ہمارے اعصاب کو سکون ملتا ہے۔سبز الائچی پیشاب آور ہے۔دودھ کے ساتھ اس کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔کھانسی اور نزلہ و زکام میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ گلا بیٹھ جانے کی صورت میں اس کو چائے میں ڈال کر استعمال کیا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔چربی گھلانے میں بھی یہ ہماری مدد کرتی ہے۔ الائچی کے تیل کے چند قطرے پانی میں ڈال کر نہایا جائے تو تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔

الائچی کے استعمال سے ذہنی انتشار نہیں ہوتا۔سانس کی بیماریوں میں بھی اس کا استعمال مفید ہوتا ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں