سردیوں میں بعض لوگوں کے پاؤں ہر وقت ٹھنڈے کیوں رہتے ہیں؟ماہرین نے ایسی

پاؤں

کائنات نیوز ! سردیوں کے موسم میں بعض لوگوں کے پاﺅں ہمہ وقت ٹھنڈے رہتے ہیں، خواہ وہ کسی گرم جگہ پر ہی کیوں نہ بیٹھے ہوں۔ ماہرین نے اب اس کی پانچ وجوہات بتا دی ہیں جن میں سے کچھ بہت خوفزدہ کر دینے والی بھی ہیں۔ دی سن کے مطابق پاﺅں ٹھنڈے رہنے

کی وجوہات میں ایک تھائیرائیڈ کا کم متحرک ہونا ہے۔ جب تھائیرائیڈ نامی غدود کم ہارمونز پیدا کرتا ہے تو اس سے جسم کے کئی اعضاءمتاثر ہوتے ہیں اور خوراک سے توانائی کم بنتی ہے۔ صرف پاﺅں یا پورا جسم ٹھنڈا رہنا اس عارضے کی علامت ہو سکتی ہے۔پاﺅں ٹھنڈے رہنے کی ایک وجہ ’ریناﺅڈز ڈیزیز‘ (Raynaud’s disease)بھی ہے۔ اس بیماری میں انسانی جسم سردی لگنے پر حد سے زیادہ ردعمل دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ہاتھ اور پاﺅں سردی سے منجمد محسوس ہوتے ہیں۔پاﺅں ٹھنڈے رہنے کی ایک وجہ شوگر کی بیماری بھی ہے۔

اس کے علاوہ ذہنی پریشانی اور ہائی کولیسٹرول بھی پیروں کے ٹھنڈے رہنے کی وجوہات میں شامل ہیں۔ اگر آپ کو ہائی کولیسٹرول کا عارضہ لاحق ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے کیونکہ یہ سٹروک اور ہارٹ اٹیک کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں