ایک ایسا پھل جسے70 خطرناک بیماریوں کا علاج قرار دیا ہے ؟

خطرناک

زیتون نہ صرف ذائقہ کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے اندر متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کے تیل کو کھایا کرو اور اس کا تیل لگایا کروکیونکہ اس میں ستر بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔زیتون کی فضیلت کا ذکر قرآن مجید میں

بھی آیا ہےاور ایک سورۃ میں اللہ عزو جل نے زیتون کی قسم بھی کھائی ہے۔زیتون کے بیشمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہے۔زیتون بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔خون میں اضافی کولیسٹرول کاخاتمہ کرتا ہے۔زیتون میں وٹامن ’’ای‘‘ وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اور اسکے غذائی ریشے قبض سے بچاتے اورصحت مند رکھتے ہیں۔ زیتون میں سوڈیم ،پوٹاشیم ،میکنیشیم،آئرن ،فاسفورس اور آیوڈین موجو د ہوتے ہیں۔زیتون کے کھانے سے جلد پر جھریوں کے نمودار

ہونے میں تاخیر ہوتی ہے اگر آپ کھانے سے پہلے دس زیتون کھا لیں تو آپ کی بھوک 20فیصد کم ہو جائیگی۔ روایت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل حضرت نوح ؑ کے دور میں بھی موجود تھا۔اس کا تیل اور پھل اچار کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ ہم ذات الجنب کا علاج قسبط البحری اور زیتون کے تیل سے کریں ۔مفسرین کی تحقیقات کے مطابق زیتون کا درخت تاریخ کا قدیم ترین

پوداہے ۔طوفان نوح کے اختتام پر پانی اترنے کے بعد زمین پر سب سے پہلی چیز نمایاں ہوئی ، وہ زیتون کا درخت تھا ۔اس پس منظر کی بدولت زیتون کا درخت دنیا میں امن اور سلامتی کا نشان بن گیا اگر جسم میں برے کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جائے تو جان لیوا امراض جیسے ہارٹ اٹیک، ہائی بلڈ پریشر، کورونری آرٹری ڈیزیز اور ٹرپل ویسل ڈیزیز پیدا ہونے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ ہم اکثر ایسی خوراک لیتے ہیں جس میں تیل کی مقدار زیادہ ہو، جس کی وجہ سے خون

کی رگوں میں غیر مطلوبہ چربی بڑھ جاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسی 5 سبزیوں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں، جنہیں کھانے سے جسم میں خراب کولیسٹرول کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور دل کی بیماریوں کا خدشہ بھی ختم ہوتا ہے۔ نمبر 1 بینگن بیگن کو دنیا بھر میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور کئی ممالک میں اسے سبزیوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور حل پذیر فائبر زیادہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سبزی کو کولیسٹرول کم

کرنے والی والی خوراک میں شامل کیا جاتا ہے۔ آئرن بھرپور بینگن خون کے سُرخ زرات میں اضافہ کرتا ہے جس سے سارے جسم میں آکسیجن ٹھیک طریقے سے مہیا ہونا شروع ہو جاتی ہے اور تمام اعضا کو تقویت ملتی ہے۔ بینگن کو اپنی خوراک میں شامل کریں اس کے لیے آپ اس کا بھرتا بنا سکتے ہیں اور اسے گلا کر دہی وغیرہ میں شامل کر کے بھی کھا سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کے اسے تیل فرائی نہ کریں۔ نمبر 2 پیاز پیاز ایک ایسی سبزی ہے جسے طبیب

حضرات اکسیر کا درجہ دیتے ہیں کیونکہ اس میں ایسے وٹامنز اور منرلز شامل ہے جو سارے جسم کی صحت کو تقویت دیتے ہیں۔ پیاز میں قدرت نے خاص طور پر بُرے کولیسڑول کو کم کرنے والی خوبیاں رکھی ہیں اور اگر اسے سلاد کے طور پر روزانہ خوراک میں شامل کر لیا جائے تو جہاں اور کئی فائدے حاصل ہوتے ہیں وہاں یہ خراب خولیسٹرول کا خاتمہ کر کے دل کو تقویت دیتا ہے۔ نمبر 3 بھنڈی بھنڈی کو اگر سبزیوں کی ملکہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔

میٹابولک سینڈرم کی کوئی بھی بیماری ہے یعنی شوگر، کولیسٹرال، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں بھنڈی ہر بیماری میں مفید مانی جاتی ہے کیونکہ اس میں حل پذیر فائبر کی ایک بڑی مقدار شامل ہوتی ہے اور ڈآکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ فائبر والے کھانے کولیسٹرال اور دل کے مریضوں کے لیے ادویاتی خوبیاں رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کو روزانہ کم اکم 35 گرام اور خواتین کو 28 گرام فائبر اپنی خوراک میں لازمی شامل کر لینی چاہیے تاکہ دل کی

بیماریوں اور کولیسٹرال وغیرہ کے بڑھنے سے بچے رہیں اور نظام ہضم بھی ٹھیک کام کرتا رہے۔ نمبر 4 لہسن لہسن میں اینٹی ہائپرلیپیڈیمیا خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہماری رگوں میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے اور اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بھی بہتر کرتی ہے۔ طبیب حضرات کا کہنا ہے کہ اس کا اثر گرم ہوتا ہے اس لیے گرمی کے موسم میں اسے محدود مقدار میں کھائیں۔ کولیسٹرال کو کنٹرول کرنے کے لیے لہسن کو نہار مُنہ کھائیں اور اسے

سرکے میں ڈال کر رکھیں اور کھانے کے ساتھ بطور اچار کھائیں یہ کھانے کا ذائقہ بھی دوبالا کرے گا اور آپ کا علاج بھی کرے گا۔ نمبر 5 پھلیاں پھلیاں سب کی من پسند سبزی ہے اور اگر صحت کے متعلق اس کے فائدے دیکھے جائیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ کسی اکسیر سے کم نہیں ہے۔ فائبر سے بھرپور ہونے کے باعث یہ کولیسٹرال جیسی بیماری کی دشمن ہے اور دل کی دوست ہے اسے بھی اپنی خوراک میں شامل کریں اور اسے کے فائدوں سے بہرہ مند ہوں۔

Leave a Comment