منہ کے چھالوں کا بہترین گھریلو علاج، چھالے ایسے ختم جیسے تھے ہی نہیں

بہترین

س وقت ہمیشہ دردناک سرپرائز ملتا ہے جب آپ کسی مصالحے دار چیز کو منہ میں ڈالیں اور معلوم ہو کہ منہ میں تو زخم ہیں جس کے لیے وہ نوالہ بہت تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے یا دانتوں پر برش کرتے ہوئے کسی زخم پر برش ٹکرا جائے تو یہ بھی تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔اگر تو منہ میں چھوٹے سفید نشان گلابیسطح پر ابھر آئے ہیں تو یہ منہ میں چھالے یا زخم کی نشانی ہے۔یہ چھالے چھوٹے اور تنگ زخم ہوتے ہیں جو منہ کے نرم ٹشوز میں بنتے ہیں جو گال، مسوڑوں اور زبان کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں۔

جب آپ اس سے متاثر ہوں تو کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے.جبکہ تکلیف الگ ہوتی ہے اور آپ ان کا علاج چاہتے ہیں۔ تاکہ ان چھالوں یا زخم سے جلد از جلد نجات مل جائے۔اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو یہ گھریلو ٹوٹکے آپ کے درد میں تیزی سے کمی لانے کے ساتھ ساتھ چھالوں یا زخم ختم کرنے میں بھی مدد دیں گے۔طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کا تیل جراثیم کش خصوصیات رکھتاہے اور بیکٹریا کے باعث ہونے والے منہ کے چھالوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ناریل کا تیل ورم کش بھی ہوتا ہے جو کہ درد اور سرخی پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے.اس تیل کی کچھ مقدار متاثرہ حصے پر لگائیں اور دن بھر میں کئی بار یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک چھالہ ختم نہ ہوجائے۔بیکنگ سوڈا میں اکلائن ہوتا ہے جو اس تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے۔ جو منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں، جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔

اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اوراس سے کلیاں کرلیں۔ایلو ویرا جیل بھی منہ کے چھالوں یا زخموں کو ٹھیک کرنے کا عمل تیز کردیتا ہے جبکہ درد میں بھی کمی لاتا ہے۔.ایک صاف چمچ کے ذریعے اس جیل کی کچھ مقدار براہ راست متاثرہ حصے پر لگائیں اور ضرورت پڑنے پر اس عمل کو دہرائیں۔اس دودھ کی معمولی مقدار منہ میں بھریں اور منہ صاف کرنے کے لیے استعمال کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ متاثرہ حصے کو بھی صاف کرے۔ میگنیشیا کے دودھ میں موجود اجزاءمنہ کی تیزابیت پر قابو پاتے ہیں۔ جو چھالوں کو تکلیف دہ بناتے ہیں، اس کے علاوہ آپ روئی کو اس دودھ میں بھگو کر براہ راست میں چھالوں پر دن میں تین سے چاردفعہ لگاسکتے ہیں.۔ٹی بیگ کو پانی میں ڈبوئیں اور متاثرہ حصے پر پانچ سے دس منٹ کے لیے لگا دیں، جس سے فوری طور پر ان چھالوں سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔ اس حوالے سے چائے کی ایک قسم ٹی بیگ زیادہ فائدہ مند ہے، جس میں موجود کیمیکلز سوجن کو کم کرکے اس حصے کو سن کردیتے ہیں۔ اس طرح تکلیف کم ہوتی ہے اور اس کے ٹھیک ہونے کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔

Leave a Comment