اللہ تعالیٰ کے بہت سے صفاتی نام ہیں بلکہ تمام بہترین نام اسی کے ہیں اسی کا ذکر اللہ نے سورہ اعراف میں اس طرح فرمایا وللہ الاسماء الحسنیٰ فادعوہ بہا حدیث میں اس آیت کی تفصیل میں سرکاردوعالم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کے اسماء الحسنیٰ کی تعداد ننانوے ہےجو شخص ایمان اور عقیدت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا قرب اور اس کی رضا حاصل کرنے کے لئے اس کے ننانوے نام محفوظ کر لےیا ان کے ذریعے اپنے رب کو یاد کرے یا ان کے معنی جان کر عمل کرے تووہ جنت میں جائے گا اس تحریر میں اللہ کے انہی اسماء الحسنیٰ میں سے ایک پیارے سے نام کا وظیفہ بتارہے ہیں
جسے آپ نے عصر کی نماز کے بعدک رنا ہے یہ وظیفہ بہت مؤثر اور مجرب وظیفہ ہے جس کے وسیلہ سے آپ اپنی ہر حاجت پوری کرواسکتے ہیں یہ اللہ کا کونسا نام ہے اور اس کا وظیفہ آپ نے کیسے کرنا ہے۔یادرہے کہ پنج وقت نمازوں میں نماز عصر کا ایک خاص مقام ہے یہی وجہ ہے کہ قرآن کریم میں اسی صلوٰۃ الوسطیٰ یعنی درمیانی نماز سے تعبیر کیا گیا ہے حضرت فضالہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہ نے مجھے جو باتیں سکھائی ان میں سے یہ بات بھی تھی کہ پانچ نمازوں پر حفاظت کرو میں نے کہا یہ ایسے اوقات ہیں جن میں مجھے کام ہوتے ہیں آپ مجھے ایسا جامع ککہ جب میں اس کو کروں تو وہ مجھے کافی ہوجائے آپ نے فرمایا عصرین پر محافظت کرو عصرین کا لفظ ہماری زبان میں مروج نہ تھا
اس لئے میں نے پوچھا عصرین کیا ہےآپ نے فرمایا دو نماز یں ایک سورج نکلنے سے پہلے اور ایک سورج ڈوبنے سے پہلے یعنی فجر اور عصر اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فجر کی نماز اور عصر کی نماز بہت ساری چیزوں سے کافی ہوجائے گی اس کا مطلب یہ نہیں کہ بقیہ تین نمازیں ظہر ،مغرب اور عشاء نہیں پڑھنی بلکہ ان نمازوں کی خاص حفاظت کا حکم ہے جریر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی نے فرمایا تم لوگ اپنے رب کے سامنے پیش کئے جاؤ گے اور اسے اسی طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو تم دیکھ رہے ہو اسے دیکھنے میں کوئی مزاحمت نہیں ہوگیپس اگر تم ایسا کرسکتے ہو کہ سورج طلوع ہونے سے پہلے والی نماز یعنی نمازفجر اور سورج غروب ہونے سے پہلے والی نماز یعنی عصر سے تمہیں کوئی چیز نہ روک سکو تو ایسا ضرور کرو پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی جس کا ترجمہ ہے
پس اپنے مالک کی حمدو تسبیح کر سورج طلوع ہونے اور غروب ہونے سے پہلے ۔ان روایات سے معلوم ہوا کہ عصر کی نماز کو خاص اہمیت حاصل ہے اور اکابرین کے نزدیک عصر کی نماز کے بعد دعاؤں کی قبولیت کا وقت بتلایا جاتا ہے اور یہ وظیفہ بھی اسی وقت سے متعلق ہےیعنی یہ عمل آپ نے عصر کی نماز کے بعد کرنا ہے ۔عصر کی نماز کے بعد آپ نے یارحمن کو تین سو تینتیس مرتبہ پڑھ لینا ہے اور اول و آخر درود پاک تین مرتبہ ضرور پڑھ لیجئے اور پھر اللہ پاک سے دعا کیجئے ۔انشاء اللہ دعا ضرور قبول ہوگی۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Comment