یہ بہت ہی خاص عمل ہے کہ جو عمل آپ کے رزق میں برکت لائے گا آپ کے مال میں برکت لائے گا آپ کی زندگیوں میں برکت لائے گا آپ نے بہت سے وظائف کئے ہوں گے اور اپنی زندگیوں کو سنورا ہوگا۔یہ وظیفہ اس قدر خاص اور طاقتور ہےکہ اس عمل کی برکت سے اللہ پاک آپ کو بے شمار نواز دے گا تو اللہ پاک کی رحمت پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے سب سے پہلےدرود پاک پڑھ لیجئے کہ پیارے آقاﷺ کا فرمان ِ رحمت ہے من صلی علی صلی اللہ علیہ عشرا بھا ملک موکل بہا حتی یبلغنیھا یعنی جو مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے
اللہ کریم اس پر دس رحمتیں اتارتا ہے اور ایک فرشتہ اس درود پاک کو مجھ تک پہنچانے۔ پر مقرر ہے ۔آج ہی سے نیت فرما لیجئے کہ ہم کثرت کے ساتھ درود پڑھیں گے لکھا ہے کہ جو خوش نصیب مسلمان رسول اللہ ﷺ پر درود بھیجتا ہےاس پر اللہ پاک فرشتے اور رسول ﷺ خود درود بھیجتے ہیں اپنی تمام مصیبتوں سے نجات چاہتے ہیں تو درود پڑھیں اس سے اللہ پاک کی رضاو رحمت حاصل ہوتی ہے جہنم کی آگ سے چھٹکارا مل جاتا ہے مال میں برکت ہوتی ہے اس درود پاک کی وجہ سے حاجات پوری ہوتی ہیں یہ ایک عبادت ہے درود پاک سے غربت اور فقر دور ہوجاتا ہے اور جو پیارے آقاﷺ کی زیارت کرنا چاہتا ہےخواب میں تو وہ بھی کثرت کے ساتھ درود پڑھے انشاء اللہ لاکھ کا درود پاک پڑھنا شروع کرے گا۔ کہ ابھی لاکھواں حصہ پورا بھی نہیں ہوگاکہ خواب میں پیارے پیارے آقا اپنی پیاری پیاری زلفوں کو لہراتوں ہوئے اپنی سرمگیں آنکھوں کے ساتھ نور برساتے ہوئے اس بندے کے خواب میں آجائیں گے
لہٰذا آپ بھی درود پاک پڑھئے کیونکہ درود پاک ایسی چیز ہے جو انسان کی زندگیوں میں برکتیں رحمتیں اور رفعتیں لے کر آتی ہے لہٰذا آپ لوگ بھی کثرت کے ساتھ درود پاک پڑھیں اور جب بھی وظائف کریں قرآن پاک کے وظائف کریں کیونکہ قرآن پاک اللہ پاک نے انسانوں کی شفا کے لئے اتارا ہے چنانچہ پارہ پندرہ سورہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 82 میں ارشاد باری ہےوننزل من القرآن ماھو شفاء ورحمۃ اللمومنین اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں جو ایمان والوں کے لئے شفا اور رحمت ہے تو قرآن کریم دل بدن اور روح سب کے لئے دوا ہے جب بعض کلاموں کی بھی خاصیتیں اور فائدے ہوتے ہیں۔ تو پھر رب کلیم کے کلام کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس کی فضیلتیں دیگرکلاموں پر ایسی ہیں جیسی اللہ کریم کی اس کی مخلوق پر قرآن پاک میں کچھ ایسی آیات ہیں جو خاص امراض اور مصیبتوں کے خاتموں کے لئے آتی ہیں ۔جیسے کہ سورہ فاتحہ سو مرتبہ پڑھ کر جو دعا مانگی جائے قبول ہوتی ہے
سورہ البقرہ کی تلاوت سے شیطان گھر سے بھاگ جاتا ہے سورہ الکہف کو ہمیشہ پڑھنے سے دجال کے فتنوں سے حفاظت ہوتی ہے سور ۃ الدخان پڑھنے سے مشکل دور ہوتی ہے جو مرنے کے قریب ہو اس پر سورۃ الجاثیہ کا دم کرنے سے اس کا خاتمہ بالخیر ہو سورۃ الحجرات کا پڑھنا اور دم کر کے پینا گھر میں خیرو برکت کے لئے مفید ہے اسی طرح قرآ ن پا ک کی ہر چیز کی فضیلت ہے ۔حضرت جابر ؓ سے روایت ہے۔ کہ جب بسم اللہ الرحمن الرحیم نازل ہوئی تو بادل مشرق کی طرف ہٹ گئے ہوا رک گئی دریا پرسکون ہوگیا اور حق تعالیٰ نے اپنی عزت کیقسم کھاکر فرمایاکہ جس چیز پر میرا یہ نام یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم لیا جائے گا اس میں ضرور برکت ہوگی لہٰذا یہ وظیفہ بھی تسمیہ کے متعلق ہے۔آپ نے فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح ہاتھ میں لے لیں اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کو صبح سے شام تک ایک ہزار بار پڑھنا ہے جب مکمل کر چکیں تو اس کے بعد پانی پر دم کر لیں اور وہ پانی گھر کے چاروں کو نوں پر چھڑک لیں اللہ پاک اتنی برکتیں عطافرمائے گا کہ آپ خود ماننے پر مجبو ر ہوجاؤ گے بہت ہی زیادہ طاقتور عمل ہے اس کی برکتیں بہت ہی زیادہ ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment