توحیدِ اسماء و صفات اللہ تعالیٰ کی توحید کی اقسام میں سے ایک قسم ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات اور اس کی ربوبیت اور اس کی ربوبیت و الوہیت پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی ایمان لایا جائے کہ اللہ رب العزت اپنے تمام ناموں اور تمام صفات میں کامل و اکمل ہے اس ہر نام ہرصفت ہر قسم.کے نقائص اور عیوب سے پاک ہے پوری کائنات میں اس کے نام اور صفات میں کوئی اس کا ہم مثل ہے
اور نہ ہی شریک اللہ ذو الجلال والاکرام کے تمام اسماء بہترین ہیں لہٰذا ان میں کسی بھی قسم کی تاویل تعطیل یا تشبیہ یا انکار کا عقیدہ رکھنا صریحا الحاد ہے اللہ رب العزت کے کسی بھی نام کو اس سے دعا میں وسیلہ بنایاجاسکتا ہے- اور یہی سب سے بہترین وسیلہ ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان مبارک ہے کہ اور اللہ تعالیٰ کے لئے اچھے نام ہیں لہٰذا انہی کے ساتھ اسے پکارو اور ان لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارے میں کج روی کا شکار ہیں جو کچھ وہ کرتے ہیں اس کا انہیں عنقریب بدلہ کیا جائے گا رسولِ اکرم ﷺ نے فرمایا کہ بے شک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں جس نے ان ناموں کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگیا ۔اللہ تعالیٰ کے صرف ننانوے نام ہی نہیں بلکہ یہ تو صرف وہ نام ہیں جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے ہمیں اپنی وحی کے ذریعے خبر کی ہے
حقیقت میں اللہ کے بے.شمار اور لاتعداد نام ہیں جنہیں اس کے سوا پوری کائنات میں اور کوئی نہیں جانتا ہر ایک نام کو پڑھنے کا اپنا ہی فائدہ ہوتا ہے اس تحریر میں اللہ پاک کے دو ایسے جلالی ناموں کے بارے بتایا جارہا ہے جن کو پڑھنے سے اللہ کریم سے جو کچھ بھی مانگیں گے وہ ملنے میں چند سیکنڈ کی بھی دیر نہیں لگتی اور انہی اللہ کے ناموں میں چند ایک معجزات بھی ہیں جو بتائے جائیں گے۔اللہ کا ایک نام یا سلامُ بھی ہے اس میں پاک یا سلام الف کے ساتھ یا الف کے بغیر بھی لکھاجاتا ہےاس کے اعداد ایک سو اکتیس ہیں اور اس کے موکل کا نام روعاعیل ہے اس کے تحت چار موکل ہیں موکلین سے مراد اللہ تعالیٰ جل شانہ کے برگزیدہ فرشتے ہوتے ہیں یہ حضرت جبرائیلؑ کے زیر اثر ہوتے ہیں جب انسان اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے کسی کا ورد کرتا ہے
تو اس ورد کی بدولت ان مخصوص فرشتوں کو غذا پہنچتی ہے. اور وہ پڑھنے والے کے شکر گزار ہو کر اللہ جل شانہ کے حضور سربسجود ہوجاتے.ہیں اور اللہ تعالیٰ سے اس شخص کی حاجت روائی کا اذن لیتے ہیں- اور اس وقت تک اپنا سر سجدے سے نہیں اٹھاتے جب تک اللہ ان کو اس عامل کی حاجت روائی کا اذن نہیں دے دیتے قوت حافظہ اور ذہن کو تیز کرنے کا عمل جو شخص چاہے کہ اسے علم اور جودو سخا یعنی ذہن میں تیزی اور قوت حاصل ہو اسے چاہئے کہ وہ اس اسم یَا سَلَامُ یَا حَفِیظُ کو بعد نماز فجر ایک ہزار مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک کے ساتھ پڑھے تو چند دنوں میں ہی اس کے اندر ذہن کی تیزی اور قوت حافظہ زیادہ ہوجائے گا یہ عمل طاق دنوں میں یعنی سات گیارہ اکیس دن کرنے سے یہ کمال حاصل ہوتا ہے عزت توقیر بڑھانے
کے لئے اس اسم کے عالم میں اللہ جل شانہ کی طرف سے جودو سخا عطاکردی جاتی ہے اور جب و ہ اس اسم کا ذکر روزانہ اس کے اعداد کے مطابق یعنی ایک سو اکتیس مرتبہ بمعہ اول و آخر پانچ مرتبہ درود پاک پڑھے تو لوگوں کی نظر میں اس کی عزت و توقیر بڑھ جاتی ہے اور عام و خاص اس کی مدح و ثنا کرنے لگیں گے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمی
Leave a Comment