ایک منٹ کا یہ عمل ہے جس کو پیار ے محمدﷺ پر یقین ہے ۔رزق کے مارے افراد ،کاروبار کی برکت ،مالی تنگیوں کیلئے یہ عمل ہے ۔ سنن نسائی حضرت انس بن مالک ؓ کی روایت ہے وہ فرماتے ہیں جاعت اُم سلیم ؓ پیارے آقاﷺ کے پاس تشریف لائیں اور فرمایا یار سول اللہﷺ مجھے کچھ کلمات سکھا دیںتاکہ ان کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنی مرادیں مانگ سکوں تو پیارے آقاﷺ نے ارشاد فرمایا
آپ کو ہر نماز کے بعد سبحان اللہ 10مرتبہ الحمد اللہ 10مرتبہ اللہ اکبر 10مرتبہلا الہ الااللہ پڑھ لیا کریں اس کے بعد اپنی حاجت کے بارے اپنے اللہ تعالیٰ سے سوال کریں ۔ایک منٹ کے وظیفے کے بعد یقین کامل کیساتھ دعا کریں ۔انشاء اللہ آپ کی جو حاجت ہوگی پوری ہوگی اور رزق میں فراخی ہوگی ۔ اور کاروبار کے مسائل حل ہوجائیں گے ۔ شکریہفریحہ کا تعلق ایک مڈل کلاس فیملی سے ہے۔ کام کے حوالے سے میری اس کے ساتھ مہینے میں دو بار لازمی ملاقات ہوتی تھی۔ ایک دن اس نے بتایا کہ اس کا نکاح ہے۔ لڑکا رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا ہے۔ لڑکی کے گھر والے بڑی مشکل سے شادی کے لیے مانے ہیں۔ جب کہ لڑکے کی فیملی نہیں مان رہی۔ نکاح میں لڑکے کے دوست ہی شرکت کریں گے۔ مجھے یہ بات بہت عجیب لگی لیکن میں نے سوچا کہ لڑکی پڑھی لکھی سمجھدار ہے۔اس نے سوچ سمجھ کے فیصلہ کیا ہو گا۔
لڑکی ایک سیلولر کمپنی میں اچھی سیلری پہ جاب کر رہی تھی۔ لیکن لڑکے نے سب سے پہلے جاب چھوڑنے کی فرمائش کی۔ میں نے اس بات پہ لڑکی کو سمجھایا لیکن جب عشق کا بھوت چڑھا ہو تو پھر کچھ نہیں سوجھتا۔ خیر شادی ہو کے لڑکی چلی گئی۔ لڑکی کا واٹس ایپ بند ہو گیا تو مجھے حیرت تو ہوئی لیکن میں نے سوچا شاید نمبر چینج ہو گیا ہے۔ تقریبا تین ماہ بعد لڑکی سے ملاقات ہوئی۔ پریگنینٹ تھی حالت بری تھی۔ میں نے پوچھا کہ سب خیریت ہے۔ اس نے بتایا کہ شادی کے بعد صرف ایک مہینہ لڑکا ٹھیک رہا ہے۔ اس کے بعد لڑائی جھگڑے فساد خرچہ نہ دینا شروع کر دیا ہے۔ لڑکی کی پریگنینسی کی خبر بھی اس نے برے منہ بناتے ہوئے سنی۔واٹس ایپ، فیس بک اور ٹک ٹاک سب بند کر دیا۔ سمارٹ فون سے سم نکال کے کی پیڈ والے موبائل میں ڈال دی۔ قصہ مختصر یہ کہ آٹھویں مہینے لڑکی کو گھر سے میکے بھیج دیا۔ لڑکی کے جڑواں بچے ہوئے ہیں۔ نہ ہی ڈیلیوری کا خرچہ دیا نہ بچے دیکھنے آیا۔ سننے میں آیا کہ اس نے والدین کی مرضی سے دوسری شادی کر لی ہے۔
اور دوسری بیوی کو گھر لے آیا ہے۔ میرے مشورے کے مطابق لڑکی نے پرانی جاب کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اب اسے اپنے ساتھ ساتھ دو بچوں کی پرورش بھی کرنی ہو گی۔ نتیجہ بنا سوچے سمجھے شادی کرنا اور اپنی معاشی خودمختاری کو ختم کرنے کا نقصان صرف لڑکی اٹھاتی ہے۔ ہمیشہ سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں۔ کسی دوسرےکو یہ حق نہ دیں کہ وہ آپ کی ذات کے متعلق فیصلے کرے۔ شادی کے بعد فوراً سے بچہ پیدا کرنے کی احتیاط کریں۔ خدانخواستہ علیحدگی کی صورت میں بچوں کا نہ ہونا رحمت کی بات ہے۔ بصورت دیگر سب سے زیادہ محرومی کا شکار بچے ہوتے ہیں۔
Leave a Comment