ڈیلی نیوز! دجال اس وقت کہاں موجود ہے اس کے خروج کی علامات ظاہرہوگئیںدجال ایک انتہائی طاقتورمخلوق کا نام ہے جو انسانی شکل میں نمودارہوگا ، بعض روایات کے مطابق وہ اس وقت برمودا ٹرائی اینگل میں قید ہے۔بعض روایات کے مطابق وہ اس وقت برمودا ٹرائی اینگل میں قید ہے۔یہ ٹرائی اینگل بحر اوقیانوس میں امریکہ کے ساحل سے کچھ فاصلے پر واقع علاقے کا نام ہے ۔
اس علاقے کا ایک کونہ برمودا میں، دوسرا پروٹوریکو میں اور تیسرا فلوریڈا کے قریب ایک مقام پہ واقع ہے۔احادیث کی روشنی میں علمائے کرام نے دجال کے خروج کے قبل کی جو نشانیاں بتلائی ہیں ان کے مطابق گھروں میں ناچ گانا عام ہو جائے گا (آج کل ڈش، ٹی وی ، وی سی آر ، کمپیوٹرز اور موبائل کے ذریعے یہ سب ہو رہا ہے ) اونچے اونچے اور پختہ گھروں کی تعمیر کی خواہش ہوگی (آج کل غریب سے غریب تر لوگوں کے بھی پکے مکان سب کے سامنے ہیں ) ۔پانی کی قلت ( پاکستان میں دجال کی آمد سے قبل کی سب سے بڑی نشانی کا ظہور ہمیں پانی کی قلت کی شکل میں نظر آرہا ہے) ۔دجال کے خروج کے بعد اس کی حیران کن طاقتوں کے بارے میں علمائے کرام کی مختلف آراہیں مگر قابل غور اور دلچسپ بات یہ ہے کہ قدرت کی جانب سے اس کو عطا کی گئی طاقتوں کیحوالے سے یہودی قوم بڑی تیزی کیساتھ تجربات میں مصروف ہے۔
روایات میں ہے کہ وہ بارش برسانے پر قدرت رکھتاہوگا (مصنوعی بارش برسانے کا تجربہ کیا جا چکا ہے ) بتایا جاتاہے کہ وہ زمین کو تہہ و بالا کرنے کی قدرت رکھتا ہوگا ( الاسکا میں لگائے گئے پروگرام HAARPکوکون نہیںجانتا)جس کے تحت دنیا میں کہیں بھی مصنوعی طور پر زلزلے ، سیلاب اور سونامی لائے جاسکتے ہیں۔قیامت کی نشانیوں کے مطابق دجال کو حضرت عیسیٰؑ فلسطین کے علاقے لد میں قتل کریں گے (یہودی اس مقام پر اپنے مسیحا کو فرار کروانے کیلئے ایئر پورٹ تیار کر چکے ہیں جہاں دنیا کا انتہائی تیز رفتار طیارہ موجود ہے جس پر KFIR درج ہے، واضح رہے کہ دجال کے ماتھے پر بھی ک ،ف،ر تحریر ہو گا )۔ قیامت کی ایک نشانی میں یہودیوں کو پناہ دینے والے درخت غرقد کا ذکر بھی ہے، آخری جنگ میں جب یہودی، مسلمانوں سے چھپنے کیلئے پتھروں ،
درختوں کی اوٹ لیں گے تو سوائے غرقد کے تمام چیزیں مسلمانوں کو اپنے پیچھے چھپے یہودیوں کی موجودگی کا پتہ دیں گی اور معروف ملکی و غیر ملکی ویب سائٹس کے مطابق یہودی غرقدکے باغات تیزی سے لگا رہے ہیں ۔ قابل غور بات یہ ہے کہ احادیث کے حوالوں کو سچا مانتے ہوئے یہودی بڑی تیزی سے اپنےمسیحا ( دجال ) کے استقبال کیلئے تیاریوں میں مصروف میں تاہم مسلمان خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں ۔
Leave a Comment