ڈیلی کائنات! بے پناہ طاقتور نسخہ وہ بھی بالکل مفت ، نیم کے پتے لیں اور ان کا پیسٹ بنا کے ایک چیز ڈالیں اور بالوں میں لگا لیں ، 5منٹ بعد دھولیں اور پھر معجزہ دیکھیں ۔۔سر کی خشکی ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں مرد اور خواتین، دونوں مبتلا نظر آتے ہیں۔ خوبصورت بالوں میں خشکی کے ذرات نہایت بدنما لگتے ہیں اور انسان کی خوبصورت شخصیت پر نہایت بدصورت محسوس ہوتے ہیں جب کہ خشکی کی وجہ سے ہونے والی خارش تمام لوگوں کے سامنے
شرمندگی کا باعث بھی بنتی ہے۔ خشکی سے چھٹکارا حاصل کرنے کےلیے مارکیٹ میں کئی طرح کی مہنگی پروڈکٹس دستیاب ہیں جن کے بنانے والے سر سے خشکی کا مکمل خاتمہ کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم خشکی کا خاتمہ تو دور کی بات، ان پروڈکٹس میں شامل کیمیکلز بالوں کےلیے نہایت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کے گرنے اور بے جان ہونے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔ البتہ خشکی سے متاثرہ لوگ کیمیکلز والی مہنگی پروڈکٹس استعمال کرنے کے بجائے یہ چند گھریلواور سادہ نسخے استعمال کرکے دیکھیں تو ہمیں یقین ہے کہ یہ نسخے خشکی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ خشکی کے خاتمے کےلیے دہی بہترین ہے۔
پرانے وقتوں میں خواتین خشکی کے خاتمے کےلیے دہی استعمال کرتی تھیں۔ یہ ٹوٹکا آج بھی اتنا ہی کارگر ہے جتنا پچھلے زمانے میں تھا۔ نقصان دہ کیمیکلز سے بھرپور مختلف طرح کے شیمپو استعمال کرنے کے بجائے اگر سر کی جڑوں میں دہی لگالی جائے تو اس سے نہ صرف خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ بالوں کی نشوونما بھی تیز ہوگی۔ دہی میں قدرتی طور پر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو سر میں خشکی پیدا کرنے والے بیکٹریا اور فنگس پر حملہ کرکے ان کا خاتمہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دہی استعمال کرنے کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ نیم کہنے کو تو کڑوا ہوتا ہے لیکن قدرت نے اس کڑوے درخت میں بیش بہا فوائد چھپا رکھے ہیں۔ نیم بہترین جراثیم کش ہے جو بیکٹیریا ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ نہ صرف خشکی ختم کرنے کا کام کرتا ہے بلکہ اس سے پیدا ہونے والی خارش کو بھی ختم کرتا ہے۔ خشکی سے متاثرہ افراد نیم کے چند پتے لے کر پانی کے ساتھ اس کا پیسٹ بنالیں اور اسے کھوپڑی کی جڑوں پر لگائیں اور پھر اپنا سر سادہ پانی سے دھولیں۔ یہ ٹوٹکا کارگر ثابت ہوگا۔ ٹی ٹری دراصل خوشبو والی جھاڑیاں ہوتی ہیں جن کا تیل مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔ یہ تیل ایکنی (چہرے پر نکلنے والے دانوں) کےلیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ تیل جلد کو صاف کرتا ہے اور اسے فنگس سے بچاتا ہے۔ خشکی سے پریشان افراد یہ تیل اپنے روزمرہ تیل میں ملاکر لگائیں اور تھوڑی دیر بعد بال دھولیں۔ یہ نسخہ خشکی ختم کرنے میں بہت موثر ثابت ہوگا۔ سیب کا سرکہ اور لیموں کا رس اپنے اندر کئی خصوصیات رکھتے ہیں۔
ان دونوں چیزوں کو ملا کر سر کی جڑوں میں لگائیے۔ لیکن یاد رہے سر میں پہلے سے موجود تیل اور مٹی وغیرہ دھو لیجیے۔ یہ طریقہ خشکی سے نجات حاصل کرنے کےلیے بہترین ہے۔ اس کے بعد اپنا سر 15 منٹ بعد کسی بھی اچھے شیمپو سے دھو لیجیے۔ پہلی بار آزمانے پر آپ واضح فرق محسوس کریں گے۔
Leave a Comment