ڈیلی کائنات! کزن سے شادی کرنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق میں حیرت انگیز انکشافات۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کزنز سے شادی کرنے والے لوگوں کے بچوں میں ڈپریشن اور بے چینی کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں جبکہ یہ عام شادی شدہ لاتعلق جوڑوں کے بچوں کے مقابلے 3 گُنا زیادہ ہوتے ہیں۔اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد کو عام لوگوں کی نسبت دو گُنا زیادہ نفسیاتی بیماریاں ہوتی ہیں،
اور انہیں مختلف ادویات جیسےکے شرٹزوفرنیا کی ادوایات استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔اس تحقیق کو انجام دینے والے محققین کا کہنا ہے کہ ایسے بچوں میں جن کے والدین آپس میں رشتے دار ہوں سنگل جین ڈِس آرڈر پنپنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں جو کہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ان بچوں میں ایسے مسائل اس وجہ سے ہوتے ہیں کیوں کہ ان کے والدین میں ایک مخصوص ڈی این اے ہوتا ہے جو ان کے دادا دادی میں تھا، اور ایسا ہونا بچوں کیلئے سیکھنے میں مشکلات اورذہنی معذوری جیسے مسائل کا سبب بنتا ہے۔یاد رہے کہ دنیا میں ہر دس میں سے ایک بچے کے والدین سیکنڈ کزن یا اس سے زیادہ قریبی رشتے دار ہوتے ہیں۔
Leave a Comment