ڈیلی کائنات ! خون کے کمی آج کے دور میں زیادہ تر لوگ میں پائی جاتی ہے ۔ ہمارے ملک میں آئرن کی کمی سےا ہونیوالا اینیمیا سب سے زیادہ پایا جاتا ہے ۔عورتوں اور بچوں میں زیادہ اینیمیا پایا جاتا ہے ۔آئرن کی کمی اینیمیا کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے ۔ صرف عورتیں ہی نہیں مرد بھی یہاں تک کے چھوٹے
بچے بھی اینیمیا سے پریشان ہیں اینیمیا سے جلد میں پیلا پن ،بھوک نہ لگنا ، گھبراہٹ ، چکر آنا ، کمزوری ، تھکان اور کئی طرح کی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہے ۔ اتنا ہی نہیں اینیمیا کا اثر ج نسی زندگی پر بھی پڑتا ہے ۔ یہاں بھی ایک بات دھیان دینے کی ہے جہاں مردوں کو روزانہ آٹھ ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ وہاں عورتوں کو اٹھارہ ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جسم میں آئرن کی کمی ہونے پر سردرد نروس سسٹم کا کمزور ہوجانا عام بات ہے اس کے ساتھ ہی انیمیا کے شکار مریض
کی جسمانی صلاحیت پر بھی برا اثر پڑتا ہے ۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے آئرن کی کمی کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج نہ ہوسکا کبھی کبھی خراب زندگی گزارنا اور کھانے پینے کا سہی طریقہ سے دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے جسم میں خون کی کمی ہوجاتی ہے ۔ جسم میں خون کی کمی ہونے سے کئی بیماریاں ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے ۔ جسم میں خون کی کمی ہونے پر ہمارے جسم کی قوت مدافعت کی صلاحیت کم ہوجاتی ہے ۔ جس سے ہمارے جسم کو کوئی بھی بیماری آسانی سے گھیر لیتی ہے
اگر آپ کا بھی ہیمو گلوبن کم ہے تو آپ کو ایسی چیزیں کھانی چاہیے جن میں آئرن کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے ۔ یہ ایک ایسا منرل ہے جو جسم میں خون بناتا ہے اس کی کمی سے ہی خون کی کمی ہوتی ہے ۔ جسم میں خون کی کمی تین وجوہات کیوجہ سے ہوتی ہے ۔ آئرن کی کمی کیوجہ سے فولک ایسڈ کی کمی کی وجہ سے وٹامن بی 12کی کمی وجہ سے ہوتی ہے ۔ آج جو چیزیں بتائیں گے جن کا استعمال کرکے خون کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ کیلے میں بھرپور مقدار آئرن پایا جاتا ہے ۔ جو ہیمو گلوبن کی مقدار کو بڑھاتا ہے ۔
اگر آپ خون کی کمی کا شکار ہیں تو آ پ کو کیلا ضرور کھانا چاہیے کیلے کے استعمال سے جسم میں خون کی کمی بہت جلد پوری ہوجاتی ہے ۔ انار خون بڑھانے میں بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔ اس میں آئرن کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔ خون کی کمی ہونے پر صبح خالی پیٹ ایک گلاس انار کا جوس پینا شروع کردیں ۔ صبح خالی پیٹ دو انار کھا لیں اس سے خون کی کمی بہت جلد پوری ہوجائیگی ۔ چقندر میں بھی کیلشیم اور وٹامن کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے روزانہ ایک گلاس چقندر کا جوس پینے سے جسم میں
خون کی کمی بہت جلد پوری ہوجاتی ہے ۔ اس سے خون بھی صاف ہوتا ہے ۔ جسم میں خون کی کمی دور کرنے کیلئے روزانہ صبح نہار منہ ایک عمدہ پکا ہوا آڑو چبا چبا کر کھالیں اس کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں کچھ دنوں میں چہرے پر سرخی آجائیگی ۔ چند دنوں میں خون کی مقدار نارمل ہوجائیگی اور خون صاف ہوجائیگا۔ دودھ پینے کے کم از کم ایک گھنٹہ بعد ناشتہ کرنا ہے اگر آپ کے جسم میں خون کی کمی ہوگئی ہے یا ہیمو گلوبن کم ہے تو خون کی کمی کو دور کرنے کیلئے ایک گلاس انگور کے جوس دو چمچ شہد ملا کر پینے سےخو ن کی کمی دور ہوجاتی ہے
Leave a Comment