پاکستان ٹپس ! زیتون کو نہ صرف ذائقہ کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے۔ بلکہ اپنے اندر متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔ ﺍﻟﻠﮧ تعالیٰ ﻧﮯ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﺧﺖ ﮐﻮ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﯾﻌﻨﯽ ﺑﺮﮐﺖ ﻭﺍﻻ ﮐﮩﺎ ﮨﮯ۔ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﻮ ﺑﯿﺸﺘﺮ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﻋﻼﺝ ﻗﺮﺍﺭ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﻓﺮﻣﺎﺋﯽ۔ ﺣﻀﺮﺕ ﺍﺑﻮﮨﺮﯾﺮﮦ ﺭﺿﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻨﮧ ﺳﮯ ﺭﻭﺍﯾﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﻧﮯ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ:
”ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﺎ ﺗﯿﻞ ﮐﮭﺎﺅ ﺍﺳﮯ ﻟﮕﺎﺅ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﭘﺎﮎ ﺻﺎﻑ ﺍﻭﺭ ﻣﺒﺎﺭﮎ ﮨﮯ“ ۔ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺸﻤﺎﺭ ﻃﺒﯽ ﻓﻮﺍﺋﺪ ﮨﯿﮟ۔ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﮯ ﺗﯿﻞ ﮐﯽ “750 ﻣﺎﻟﺶ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺍﻋﻀﺎﺀﮐﻮ ﻗﻮﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﭘﭩﮭﻮﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﺟﺎﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔ حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کے تیل کو کھایا کرو اور اس کا تیل لگایا کرو، کیونکہ اس میں ستر بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔ زیتون کی فضیلت کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اورسورة التين میں اللہ عزو جل نے زیتون کی قسم بھی کھائی ہے۔ زیتون کے بیشمار فوائد ہیں، جن میں سے چند ایک یہ ہے۔ زیتون بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔ خون میں اضافی کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے۔ زیتون میں وٹامن ای وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اور اس کے غذائی ریشے قبض سے بھی بچاتے اور انسان کوصحت مند رکھتے ہیں۔ زیتون میں سوڈیم، پوٹاشیم، میکنیشیم، آئرن، فاسفورس اور آیوڈین موجو د ہوتے ہیں۔ زیتون کے کھانے سے جلد پر جھریاں تاخیر سے نمودار ہوتی ہیں
۔ اگر آپ کھانے سے پہلے دس زیتون کھا لیں، تو آپ کی بھوک 20 فیصد کم ہو جائیگی۔ روایت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل حضرت نوح ؑ کے دور میں بھی موجود تھا۔ اس کا تیل اور پھل اچار کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔ ﺯﯾﺘﻮﻥ ﮐﻮ ﻧﺒﯽ ﮐﺮﯾﻢ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺳﻠﻢ ﮐﯽ ﺳﻨﺖ ﺳﻤﺠھ ﮐﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﯿﺠﺌﯿﮯ، ﺛﻮﺍﺏ ک ساتھ ساتھ ﺻﺤﺖ ﺑﮭﯽ اچھی رہے گی۔ ﺍﻧﺸﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ
Leave a Comment