پاکستان ٹپس ! ایک بہت ہی خوشبودار بیج بڑی الائچی پوری دنیا میں بہت مشہور ہے ۔ اسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ بڑی الائچی کے بے شمار فوائد ہیں جسے بڑی الائچی کے دانے چبانے سے آپ کی بھوک میں اضافہ ہوتا ہے اور پیٹ صحیح رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کے تیل کی مالش سے ذہنی تناؤ کم میں آرام ملتا ہے یہ آپ کو ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ میں سکون دیتاہے۔ سانس کی تکلیف : بڑی الائچی کے دانوں میں سانس کی تکلیف دور کرنے کی طاقت ہوتی ہے ۔
ایک بڑی الائچی کے دانے چبانے سے سانس کی تکلیف میں راحت ملتی ہے ۔ نزلہ زکام میں بڑی الائچی کاقہوہ بنا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے ۔ دانتوں کی تکلیف بڑی الائچی کے دانوں میں ایسے جوسز موجود ہیں جو دانت کی تکلیف میں راحت دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑی الائچی کی مدد سے آپ منہ کی بدبو سے نجات پا سکتے ہیں ۔ یہ آپ مسوڑھوں کو بھی صحت مند رکھتی ہے ۔ اینٹی کینسر : بڑی الائچی میں دو قسم کی اینٹی آکسیڈنٹس ہیں ۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس بڑی آنت کے کینسر ، بریسٹ کینسر ، جگر کے کینسر اور رحم کے کینسر کے جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں ۔یہ کینسر کے جراثیم کو پیدا ہونے سے روکتے ہیں ۔ بالوں کے لیے مفید : بڑی الائچی کے تیل سے آپ کی کھوپڑی صحت مند رہتی ہے ۔ یہ آپ کے بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے اور آپ کے بالوں کو لمبا گھنا اور مضبوط کرتا ہے ۔ قبض سے نجات : بڑی الائچی سے قبض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے
۔بڑی الائچی کے اجزاء نظام ہاضمہ کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کو صحت مند بناتے ہیں ۔ ایک بڑی الائچی کے دانوں کو آدھ کپ دھی میں ملا کر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوجاتی ہے ۔ مضبوط دل : بڑی الائچی کے روزانہ استعمال سے آپ کا دل مضبوط رہتا ہے ، بلڈ پریشرنارمل رہتا ہے اور بڑی الائچی کے استعمال سے خو ن نہیں جمتا
Leave a Comment