پاکستان نیوز ! ہر شخص میں بالوں کی نشونما مختلف ہوتی ہے جب کہ ہماری خوراک کا بالوں کی نشونما سے کافی گہرا تعلق ہوتا ہے لیکن اکثر سب کچھ اچھا کھانے پینے کے باوجود بھی ہمارے بالوں کی نشونما رُک سی جاتی ہے۔ کیا آپ بھی اپنے بالوں کے حوالے سے پریشان ہیں؟ تو چلیں آج ہم آپ کو ان چھوٹی چھوٹی غلطیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں کر رہے ہوتے ہیں
اور ان ہی غلطیوں کی وجہ سے ہمارے بالوں کی نشونما متاثر ہوتی ہے۔ہم میں سے بہت سے لوگ ضرورت سے زیادہ بالوں کو دھونے اور شیمپو کرنے کے عادی ہوتے ہیں اور ہمیں لگتہے کہ ایسا کرنے سے ہمارے بال صاف ستھرے اور اچھے رہیں گے۔ آپ کی یہ چھوٹی سی غلطی بالوں کے لیے اچھی ثابت نہیں ہوتی، ہمیں ہفتے میں کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ شیمپو کرنا چاہیے۔ اگر ہم ہفتے میں 4 سے 5 مرتبہ سر دھوئیں گے تو ایسا کرنے سے ہمارے سر کی جِلد یعنی اسکیلپ پر موجود قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے جو کہ بالوں کی نشونما کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے۔ اللہ نے ہمارے سر کی جِلد اس طرح بنائی ہے جس میں سے قدرتی طور پر ہی تیل نکلتا ہے اور یہ ہمارے سر کی جلد کو نم رکھتا ہے۔
اگر ہم اپنے سر کی جلد پر کنڈیشنر لگائیں گے تو ایسا کرنے سے ہمارے اسکیلپ پر موجود پور بند ہونا شروع ہوجاتے ہیں جو کہ بالوں کی نشونما میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔اکثر لوگ ہمیں اپنے تجربات کے مطابق کوئی خاص شیمپو تجویز کرتے ہیں اور ہم اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے کئی بار اپنا شیمپو تبدیل کرتے ہیں لیکن بار بار شیمپو تبدیل کرنے سے ہمارے بالوں کی صحت پر اچھا اثر نہیں پڑتا۔ اگر کوئی ایک شیمپو جو آپ کے بالوں پر اچھا اثر دکھاتا ہے تو ضروری ہے کہ آپ وہی شیمپو استعمال کریں اور بار بار شیمپو تبدیل کرنے سے گریز کریں۔
Leave a Comment