یہ مسئلہ بہت سارے لوگوں کو درپیش ہے کیا جوان کیابوڑھے۔ اکثر لوگوں کو جوانی میں ہی سفید بالوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حتی کہ آج کل بہت سارے بچے ایسے بھی ہیں جن کو سفید بال نکلنا شروع ہورہے ہیں۔ اور بوڑھے لوگوں کو تو یہ مسئلہ ہے ہی۔ بازاری جو ہئیرکلر استعمال کرتے ہیں۔وہ بالوں کے لیے خطرناک ہوتے ہیں۔ اور ان کےاستعمال سے بال وقتی طور پر کلر ہوجاتے ہیں لیکن وہ ہئیر کلر بالوں کو آہستہ آہستہ کمزور کردیت ہیں۔اور بال جھڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔اس کے لیے ایک زبردست نسخہ بتا رہے ہیں۔
آپ کو ایک کالا تیل بنانا سکھا رہے ہیں۔ یہ تیل اپنے گھر میں بنا کر رکھ لیں۔ اپنے بالوں میں لگائیں اورکچھ دن کے استعمال سے آپ کے بال کالے سیاہ ہوجائیں گے ۔ا ور دوبارہ آپ کے بال بہت دیر بعد سفید ہو ں گے ۔ اس تیل کے استعمال سے آپ کے بال مستقل طور پر سیاہ ہوجائیں گے ۔ اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں ۔ اور یہ استعمال کرنے سے آپ کے بال نہ صرف کالے ہوں گےان پر ایک بہت پیاری چمک آئے گی۔بلکہ آپ کے بالوں کی جڑیں مضبوط بھی ہوجائیں گی۔ سب سےپہلے ایک صاف کڑاہی چولہے پر رکھیں۔ اوراس میں آدھا پاؤ ناریل کا تیل ڈالیں۔ سردیوں میں یہ جم جاتا ہے ۔ اس کے استعما ل سے بال تیزی سے کالے ہوتے ہیں۔ جب ناریل کا تیل پگھل جائے تو اس میں ایک کپ سرسوں کاتیل ڈال لیں۔ یہ بالوں کی بہترین نشوونما کرتا ہے۔ یہ تیل کسی بھی حکیم کی دکان سے باآسانی سے مل جائیں گے۔ اب اس میں دو سے تین چمچ کٹے ہوئے بادام کے ڈالیں۔ ان سے بالوں میں چمک آئے گی۔
بال بہت اچھے ہوجائیں گے اس کے بعد دو چمچ کلونجی ڈالیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیںاس میں ہربیماری کا علاج موجود ہے سوائے موت کے۔ اس کے بعد ایک چمچ چائے کی پتی کے ڈال لیں۔ اب اس تیل کوابلنے دیں ۔آنچ آپ نے ہلکی رکھنی ہے۔ اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ جب اس میں ابال آجائے تو اس دو بڑے چمچ ہڑ ہڑ کا ڈالیں۔ ہڑہڑ ثابت کرکے گرینڈ کرلیں۔ اور ایک چمچ آملہ کاپاؤڈر ڈالیں۔ خشک آملہ لے کر گرینڈ کرلیں۔ پھر دس سے پندرہ منٹ کے لیے اس تیل کو پکائیں اس تیل کا رنگ تبدیل ہوتارہے گا۔ اس تیل کا رنگ جب کالاہوجائے تو یہ تمام اجزاء جل جائیں گے ان کا رنگ کالا ہوجائےگا۔ اب آپ نے چولہے کو بند کرلیں۔ اور اس تیل کو روم ٹمپر یچر پر ٹھنڈاکریں اور جب یہ ٹھنڈا ہوجائےتواس کو کسی باؤل میں چھان کر نکال لیں۔باقی جو اجزاء ہیں وہ پھینک دیناہے۔ آپ نے صرف تیل لگاناہے۔ یہ تیل آپ کا تیار ہوجائے گا۔ اس کو ایک ماہ کے لیے کسی شیشی میں سٹور کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔لیکن فریج میں نہیں رکھناہےاس کو باہر رکھنا ہے۔ پھراس تیل کو اپنے سر پر لگائیں اور اس کی اچھی طرح سے مساج کریں ۔ یا صبح کو تیل لگائیں اور شام کو بال دھو لیں۔ یا ایک دن لگائیں اور ا گلے دن بالوں کو دھو لیں۔ یہ ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔ اسکے استعمال سے آپ کو اچھا رزلٹ ملے گا۔ آپ کےسفید بال ختم ہوجائیں گے۔
Leave a Comment