;اس وقت دنیا میں اٹلی ،فرانس ،سپین میکسیکو اور چلی سب سے زیادہ انگور پیدا کرنے والے ملک سمجھے جاتے ہیں۔پاکستان کے ہر اقسام انگوروں کی پیدا زیادہ کے پی کے اور بلوچستان میں ہوتی ہے انگور کی بہت سی اقسام ہیں تاریخ میں تقریباً نو ےاقسام کا ذکر ملتا ہے جن میں مٹھاس ذائقہ رنگ بیج اور بغیر بیج کے اعتبار سے فرق ہوتا ہے اس کی ایک قسم کا رنگ سیاہی مائل نیلہ ہوتا اور سائز بھی بڑا ہوتا ہے ۔ہندوستان میں تین قسم کا انگور پایا جاتا ہے ۔چھوٹا گول ہلکا زردی مائل اور لمبا زردی مائل جس کو سندر خوانی کہتے ہیں
کالا انگور اس طرح گلابی بھی ہوتا ہے اس میں بیج بھی ہوتا ہے سندر خوانی انگور سب سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے باقی دونوں اقسام میں مٹھاس قدرے کم ہوتی ہے انگور ایک قدیمی پھل ہے اس کو براعظم اشیاء میں پانچ ہزار سال مسیح میں کاشت کیا جاتا ہے ۔ اسی انگور کو خشک کرکے کشمش بنائی جاتی ہے جس کا ذکر احادیث مبارکہ میں بھی ملتے ہیں ۔ آج پیارے حبیبﷺ کی روشنی میں اس کے استعمال کا صحیح طریقہ بتائیں گے۔کشمش میں تازہ انگور کی نسبت صحت بخش انٹی آکسیڈنٹ کی مقدار تقریباً تین گناہ زیادہ ہوتی ہے ابتدائی جائزہ میں معلوم ہوا ہے کہ تمام غذاؤں سے زیادہ انٹی آکسیڈنٹ کشمش میں پائے جاتے ہیں سرخ اور سبز انگور کی خشک شکل میں ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو عمل کے نتیجے میں تباہ کن اثرات میں جسمانی خلیوں کو تحفظ دیتے ہیںتازہ انگور کے مقابلے میں کشمش میں غذائیت بخش اجزاء کی زیادہ کوئی حیرت انگیز بات نہیں ۔ان کو خشک کیا جاتا ہے ان کے مرکبات زیادہ مقدار میں یکجا ہوتے ہیں
دن بھر میں تیس گرام کشمش کھائی جائے تو یہ ایک سو سترگرام انگور کھانے کے برابر ہے ۔ اگر آپ کے بچے سستی کا شکار رہتے ہیں تو کشمش کھلانے سے ان میں طاقت اور چستی آجائیگی ۔ اگر خون کی کمی ہوتو کھجور کے ساتھ ملا کر کھلائیں اور قبض کی صورت میں رات میں پانی میں بھگو کر صبح سویرے کھلائیں ۔ اگر آپ کسی ایسے سفر پر جارہے ہیں جہاں پانی کا ملنا مشکل ہوتو روانہ ہونے سے پہلے کشمش کھالیں تو بہت اچھا رہیگا اور پیاس کم محسوس ہوگا۔ ہمارے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ نے ہمیں چودہ سوسال قبل ہی اس کے استعمال کا طریقہ بتا دیا ہے سنن ابی داؤد میں درج ہے کہ نبی کریمﷺ کے پاس کچھ لوگ آئے اور آپ ﷺ سے پوچھا اے اللہ کے رسول ﷺ ہمارے پاس انگور ہیں ہمیں ان کا کیا کرنا چاہیےاللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ ان کی کشمش بنا دو اس کے بعد انہوں نے پوچھا ہم اس کشمش کا کیا کریں
آپﷺ نے جواب دیا انہیں صبح بھگو کر رکھ دینا اور شام کو پی لینا یا شام میں بھگو دینا اور صبح پی لینا زیادہ تاخیر نہ کرنا ورنہ یہ سرکا بن جائیگا ۔ سب سے پہلے آپ آدھا کپ میں ایک سوستر گرام کشمش لیں اسے اتنے ہی نیم گرم پانی میں ڈا ل کر پندرہ منٹ کیلئے چھوڑ دیں اس کے بعد سادہ پانی سے دھو لیں پھر تھوڑا سا پانی لیکر اسے اچھی طرح ابال کر ٹھنڈا ہونے دیں جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس کی صرف اتنی مقدار کشمش والے کپ میں ڈالیں جس میں کشمش پوری طرح ڈوب جائے اسی طرح آپﷺ کے فرمان کے مطابق تقریباً بارہ گھنٹے کیلئے کسی چیز سے ڈھک کر یونہی چھوڑ دیں اور کسی چھلنی کی مدد سے پانی اور کشمش کو الگ کردیں آپ کو یہ پانی خالی پیٹ پینا ہے اور کشمش بھی کھانی ہے انشاء اللہ یہ پانی بہت زیادہ فائدہ دیگا۔
Leave a Comment