ہر دعا قبول ہوگی ،اللہ کو اس نام کے ساتھ پکارا کرو

دعا

آج امت کو نجانے کیا ہوگیا اس کو اپنے رب کے ناموں کا بھی خیال نہ رہا وہ جس طرح میرے بھائیو اللہ کی ذات یکتا ہے وہ اپنے ناموں کے اعتبار سے بھی یکتا ہے اس جیسے کوئی نام نہیں ہیں اور نام بھی وہی بولنے چاہئیں جو اللہ ذوالجلال نے قرآن میں نازل فرمادیئے جو اپنے پیغمبر کو سکھا دیئے ہم.دعا کرتے ہیں اسئلک بکل اسم ھو لکَ اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں تیرے ناموں کے ساتھ جو تیرے نام ہیں میرے مالک جو تونے خود اپنے نام چنے ہیں یا تو نے اپنی کتاب میں اتار دیئے ہیں یا تونے اپنے پیغمبروں کو سکھا دیئے ہیں

اللہ جو تونے نام اپنے پاس رکھے ہیں میں ان ناموں کے ذریعے تجھ سے مانگتا ہوں میری اس ضرورت کو پورا فرما دے ۔اللہ کا غضب اللہ کا ق ہ ر ان لوگوں پر پڑا جن لوگوں نے اللہ ذوالجلال کے بارے میں تو سوچا نہیں ہے اپنے بتوں کے نام ایسے رکھ دیئے ان میں جھگڑنے لگ گئے مشرقوں نے بھی ایسا کیا اس کو پوجنے لگ گئے اور آج طرح طرح کے نام دنیا میں موجود ہے اس نام سے لوگپوجا کررہے ہیں پکاررہے ہیں اللہ کے نام وہی ہیں جو قرآ ن میں آگئے ہیں جو لوگ بتوں کے ناموں میں جھگڑے پر تیار ہین ان کو اللہ کے نام سے پیار نہیں رہا ان کو اللہ کی ذات سے پیار نہیں رہا ایسے پر اللہ کا غضب ہی ہوگا ق ہ ر ہی ہوگا اللہ انہیں کیسے پسند.کرے گا اب دنیا میں سوچئے کہ جو کسی کا نام سننا پسند نہیں کرتا اس سے کبھی محبت ہوئی ہے جو اللہ کے ناموں کوہی پسند نہیں کرتا آپ کوشش کیا کریں اپنی زبان پر خدا کا لفظ نہ لایا کریں کیونکہ خدا جو ہے اس کی جمع خداؤں بھی آتا ہے اللہ کا لفظ ایسا ہے کہ

نہ اس کا تثنیہ ہے اور نہ اس کا جمع ہے یہ صرف اللہ کے لئے ہے دنیا میں بھی جتنے بادشاہ اور جتنےدعوے دار آئے کسی نے اپنے آپ کو اللہ نہیں کہا یہ واحد لفظ ہے عربی زبان میں بھی کہ یہ کسی کی طرف نسبت نہیں ہوتا ہر چیز کی نسبت اللہ کی طرف تو ہوتی ہے بیت اللہ عبداللہ ناقۃ اللہ لیکن لفظ اللہ کی نسبت کسی کی طرف نہیں ہوتی یہ استعمال ہی نہیں ہوا عربی لغت میں ۔ اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گیاور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment