شادی سے چند دن پہلے لڑکی لڑکا بن گئی

لڑکی

شادی سے چند دن پہلے لڑکی لڑکا بن گئی دنیا میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن چکے ہیں، یہ واقعات اس حد تک منفرد اور حیرت انگیز ہوتے ہیں کہ ان پر یقین کرنا عام انسان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والی فرحانہ نے زندگی کے 23 سال لڑکی بن

کر گزارے، لیکن 24 ویں سال میں اچانک فرحانہ لڑکا بن گئیں اور ان کا نام بھی محمد دائم پڑ گیا۔ فرحانہ کو جسمانی طور پر کچھ ایسی تبدیلی محسوس ہوئی جو کہ انہیں عجیب لگی، اور پھر میڈیکل ٹیسٹ کے بعد اب وہ باقاعدہ طور پر فرحانہ سے محمد دائم بن چکے ہیں۔ اسکول، کالج اور یونی ورسٹی میں فرحانہ (محمد دائم) نے لڑکیوں ہی کے ساتھ وقت گزارا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی سہیلیاں فرحانہ سے کئی راز بھی شئیر کر چکی ہیں۔ لیکن وہ سب سہیلیاں اس وقت

حیرت میں مبتلا ہو گئیں جب ان کی دوست فرحانہ اب محمد دائم بن گئے۔ جس کے بعد سہیلیوں کی جانب سے محمد دائم سے رابطہ بھی کیا گیا اور اب محمد دائم ان سے بات بھی کرتے ہیں۔ محمد دائم بتاتے ہیں کہ وہ سہیلیاں بھی مجھ سے بات کر رہی ہیں جن سے کبھی میری بات نہیں ہوئی۔ رپورٹر کے سوال پر محمد دائم نے بتایا کہ اب لڑکیوں سے بات کرنے کے لیے مجھے بیلنس نہیں ڈلوانا پڑتا کیونکہ لڑکیاں خود کالز کرتی ہیں۔ محمد دائم چونکہ پہلے فرحانہ تھے،

اور ان کی زندگی کا ایک دلچسپ لمحہ وہ بھی تھا جب ان کی شادی خالہ کے بیٹے سے طے پا گئی تھی۔ محمد دائم بتاتے ہیں کہ نانی نے بچپن ہی میں میری نسبت خالہ کے بیٹے سے طے کر دی تھی۔ ہماری منگنی بھی ہو گئی تھی اور بڑی دھوم دھام سے منگنی ہوئی تھی جس میں پورا خاندان شامل تھا، جبکہ سہیلیوں نے بھی شرکت کی محمد دائم بتاتے ہیں کہ منگیتر مجھے پسند کرتے تھے اور چاہتے تھے مگر میں انہیں ہم دونوں کے درمیان انڈراسٹینڈنگ کی وجہ

سے خوش تھی۔ وہ کئی مرتبہ تحائف بھی بھیجا کرتے تھے اور میں بھی خالہ سے پوچھ کر ان کی پسند کے تحائف بھجوایا کرتی تھی۔ فرحانہ (محمد دائم) کے منگیتر سعودی عرب میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ منگنی کے لیے ملتان آئے تھے، لیکن منگنی کے بعد جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی منگیتر اب

لڑکی نہیں رہی بلکہ لڑکا بن گئی ہے تو انہیں دُکھ ہوا تھا اور وہ روئے بھی تھے، کیونکہ وہ فرحانہ سے پیار کرتے تھے مگر خوشی خوشی اس حقیقت کو تسلیم کر کے محمد دائم کے لیے تحائف اور پیسے بھی بھجوائے تھے۔ اور کچھ دن بعد ان کی شادی بھی ہونے والی تھی۔

Leave a Comment