بادام میں منرلز، وٹامنز، میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن ای بہت زیادہ پایا جاتا ہے جو کہ اس کے مثبت فوائد کی بڑی وجہ ہیں۔ لیکن بادام کی یہی تمام افادیت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہےکہ جب آپ بادام کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کو صبح نہار منہ اٹھ کر کھائیں۔ پانی میں بھیگے بادام فوری ہاضمہکرتے ہیں۔ یہ دل کی شریانوں کی سوجن میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔ بادام میں موجود میگنیز، آئرن اور کاپر کی وجہ سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے۔ یہ نزلہ زکام کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
بادام میں موجود میں فاسفورس، میگنیشیم اور کیلشیم ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتے ہیںان میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں، جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔ اس میں شامل میگنیشیم دل کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتا ہے اور صبح سب سے پہلے کھانا دل کو زندہ رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔ بادام میں شامل فائبر، چکنائی اور پروٹین جسمانی کیلوریز کو کم کرنےاور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے اور بھیگے ہوئے بادام کیونکہ جراثیم سے پاک ہواگرچہ بادام چھوٹی شئے ہے لیکن اس میں صحت کا بھرپور خزانہ بھرا ہوا ہے ۔ اس سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ دماغی صحت بہتر ہوتی ۔
اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے۔ماہرین خوراک ہمیشہ ہی مشورہ دیتے ہیں.۔کہ اگر اسے پانی میں بھگو کر کھایا جائے تو زیادہ فائدے مند ہوتے ہیں۔بھیگے ہوئے بادام کئی وجوہ کی بنا پر بہتر ثابت ہوتے ہیں۔ بادم کے چھلکے میں جو ٹینن ہوتا ہے اس سے غذائیت کم ہوجاتی ہے جب آپ اسے بھگوتے ہیں چھلکا اتر جاتا ہے اور آپ کو بھرپور غذا ئیت فراہم ہوتی ہے۔ یوں نظام ہضم بہتر ہوتا ہے ،وزن کم ہوتا ہے ، دل صحت مندرہتا ہے ۔ اینٹی آکسیڈنٹ کا اچھاذریعہ ہوتا ہے۔کینسر کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔ کسی قسم کا ٹیومر نہیں بنتا ۔ بلڈ گلوکوز کی سطح کم اور بہتر ہوتی ہے۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ اس میں موجود کیلوریز کی وجہ سے بادام کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن آپ کے جسم کو جس قسم کے تیل کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی فراہم کرتا ہے
Leave a Comment