جو کوئی اس کلمہ شریف کی 1 تسبیح پڑھ لے گا

کلمہ

لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین محمدرسول اللہ صادق الوعد الامین “یہ کلمہ شریف حضوراکرم ﷺ کے روضہ ء مبارک کی جالیوں پر چوبیس مرتبہ لکھا ہوا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے اس کلمے شریف میں حضور اکرم ﷺ کی تمام تعریفیں یکجا کردی ہیں۔ جوشخص روزانہ اس کلمہ شریف کی تسبیح بلانا غہ پڑھتارہے گا۔اس شخص کو اللہ تعالیٰ قب ر.اور حشر میں سرخرو ہوگا۔ دوزخ کی آ نچ ح رام ہوگی۔ دنیا میں عزت پائے اور مشکل سے مشکل کام بغیر تدبیر کے اس طرح آسان ہوں گے ۔

کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا۔ مال ودولت سے مالا مال ہوجائے گا۔ اس کلمہ رسول اللہ ﷺ کی روزانہ تسبیح پڑھنے والا ایمان کامل حاصل کرے گا۔ اور شان کریمی پر مرمٹنے کو تیار ہوگا۔ اور زندگی میں کبھی دکھ ، تکلیف ، پریشانی نہ دیکھے گا۔ لا الہ الا اللہ کے بہت فائدے ہیں اس کلمہ کے ذریعے انسان مسلمان ہوتا ہے اس کلمے کے اور بھی بہت زیادہ فائدے ہیں اس کلمہ کے دنیامیں بھی فائدے ہیں اور اس کلمے کے آخرت میں بھی فائدے ہیں نسائی شریف کی ایک روایت ہےکہ حضرت سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاک ﷺ نے فرمایاکہ حضرت سیدنا موسیٰؑ نے عرض کی یا اللہ مجھے ایسی چیز سکھا مجھے ایسے کلمات بتا جس کے ذریعے میں تجھے یاد کیا کروں اور تجھے پکارا کروں فرمایا اے میرے پیارے کلیم لا الہ الا اللہ پڑھا کرو عرض کیا یارب یہ تو تیرا ہر بندہ کہتا ہے فرمایا لا الہ الا اللہ پڑھا کرو عرض کی اے اللہ میں ایسی چیز سیکھنا چاہتا ہوں جو میرے لئے خاص ہو۔تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے میرے کلیم اگر ساتوں زمین اور ساتوں آسمانوں کو ایک پلڑے میں رکھا جائے اور لا الہ الا اللہ کو دوسرے پلڑے میں رکھا جائے۔تو یہ ان پر غالب آجائے گا ۔

حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے.کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا سب سے افضل ذکر لا الہ الا اللہ ہے اور سب سے افضل دعا الحمد للہ ہے حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔حضرت عمر فاروق اعظم فرماتے ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کو فرماتے سنا میں ایسا کلمہ جانتا ہوں جو اسے اپنے دل کی گہرائی سے کہے گا کوئی بھی شخص ہو اس کو اپنے دل کی گہرائی سے کہے اور پھر اس پر مر جائے۔وہ آگ پر ح رام ہے وہ کلمہ لا الہ الا اللہ ہے لا الہ الا اللہ پڑھنے کی بہت ہی زیادہ فضیلت ہے حضور ﷺ نے فرمایا لا الہ الا اللہ کی گواہیدینا یہ جنت کی کنجی ہےحضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔حضور ﷺ نے فرمایا سبحان اللہ کہنا نصف میزان کو بھر دیتا ہے الحمد للہ پورے میزان کو بھر دیتا ہے اور لا الہ الا اللہ تک پہنچنے کے لئے راستے کے اندر کوئی حجاب نہیں جو لا الہ الا اللہ کہتا ہے اللہ تک پہنچ جاتا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں بھی کثرت کے ساتھ یہ کلمات پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد لازمی پورے کیجئے اور حقوق اللہ کا بھی خیال رکھئے کیونکہ اللہ کبھی حقوق کے تلف کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا قیامت کے دن اللہ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گا۔مگر حقوق العباد یعنی اللہ کی مخلوق کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا ۔

Leave a Comment