چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتاہے۔اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دارہوتاہے۔خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیںاور خشک شدہ کو بریاں کرکے مرکبات میں شامل کرتے ہیں ۔مزاج سردتر ہے تازہ مکھانا مقوی بدن ،مقوی باہ اورمولدمنی خیال کیاجاتاہے۔جبکہ خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اورغذائیت سے بھرپو رہوتے ہیں
بریاں مکھانے زیادہ تر مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لئے حلووں یا سفوف میں شامل کرکے کھلاتے ہیں اس کے علاوہ جریان ضعف باہ اور رقت منی کے لئے سفوفات میں شامل کرتے ہیں ۔اس نسخے کو استعمال کرنے سے انشاء اللہ آپ کی جسمانی کمزور ی دور ہوجائے گی۔یہ خاص چیز کیا ہے اور کیسے استعمال کرنی ہے ؟جس چیز کے بارےمیں بتایا جارہا ہے وہ چیز ہےپھول مکھانے یادرہے کہ قدرت نے اسے انسان کے فائدے کے لئے ایسی ایسی چیزیں پیدا کی ہیں.مکھانہ ایک نبات کے تخم ہیں ۔اس کاپودا تالابوں میں پیداہوتاہے۔اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔اس کی جڑکہ انسان ان کے فوائد کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا لیکن افسوس کہ انسان ان چیزوں کے فوائد سے ناواقف ہے ۔ہم یہ بات گارنٹی سے کہہسکتے ہیں کہ ہمارے قارئین میں اکثر ایسے ہوں گے جنہوں نے پھول مکھانے کا نام ہی پہلی مرتبہ سنا ہوگا
اس کو استعمال کرنا تو بہت دور کی بات ہے لیکن آپ کو یہ پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے۔اس کو تیار کرنےکا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کے. لئے آپ کو زیادہ اجزاء کی ضرورت بھی نہیں ہوگی بس آپ کو ایک مٹھی پھول مکھانے اور ایک گلاس خالص دودھ چاہئے ہوگا ۔سب سے پہلے پھول مکھانے لے کر انہیں روسٹ کر نا ہے ان کو روسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہےکہ کسی بھی فرائینگ پین میں انہیں رسٹ کیاجاسکتا ہے ۔ پین کو پلکی آنچ پر رکھ کر چھوڑ دیجئے اور جب پین گرم ہوجائےتو پھول مکھانے اس پر ڈال کر ان کو پانچ منٹ تک پکاتے رہیں ۔تیل وغیرہ کچھ بھی نہیں ڈالنا صرف پھول مکھانے کو روسٹ کرنا ہے اس دورا ن آپ نے چمچ کے ساتھ ان کو ہلاتے رہنا ہے تا کہ یہ ہر طرف سے پک جائیںان کو روسٹ کرنے کے بعد آپ نے انہیں اتار لینا ہے ایک برتن میں آپ نے ایک گلاس گرم دودھ.لینا ہے اور اس میں پھول مکھانے شامل کر لینے ہیںاور ان کو تقریبا دس منٹ تک رکھ کے چھوڑ دینا ہے تا کہ مکھانوں میں دودھ اچھی طرح سے جذب ہوجائے یہ لیجئے آپ کا یہ نسخہ ہوگیا تیار ۔اس کو آپ کھا لیں اور اگر ذائقے کے لئے آپ نے چینی شامل کرنا ہے
تو آپ حسب ذائقہ شامل کرسکتے ہیں یقین جانئے کہ یہ نسخہ ایسا قیمتی نسخہ ہے کہ اس سے آپ کی ہر طرح کی کمزوری دورہوجائے گی ۔آپ اپنے آپ کو تندرست اور توانا محسوس کریں گے بدن میں موجود ہر طرح کے درد دور ہوجائے گےنہ آپ کبھی تھکاوٹ محسوس کریں گے اور نہ ہی سستی خاص طور پر خواتین اس نسخے کو ضرور استعمال کریں اس میں خواتین کے بعض دوسرے مسائل کا حل بھی ہے ۔اس نسخے کے ساتھ آپ کو پھول مکھانے کا ایک اورنسخہ بھی بتاتے ہیں جو خاص طور پر خواتین کے لئے ہے اور خواتین کے بہت سے مسائل کا حل بھی ہے اس کو تیار کرنے کے لئے آپ کو تھوڑا تردد کرنا پڑے گا لیکن آپ کے بہت سے مسائل اس سے.حل ہوجائیں گے جن خواتین کو پرانی لیکوریا ہو کمر ٹانگوں اور پنڈلیوں میں ایسا درد ہو کہ درد کی گولیاں کھا کر عاجز آگئی ہوں دوسری طرف بلڈ پریشر ہو گرم چیزیں نہ کھاسکتی ہوںاور تیسری طرف موٹاپا بہت زیادہ ہو ایسی خواتین اس نسخے کا استعمال کریں حیران کن فائدہ ہوگا اسی طرح وہ خواتین جو کمزور ہیں جن میں خون کی کمی ہے پٹھے اعصاب اور جسم دکھتا ہے ہر وقت سانس پھولتا ہے طبیعت اکتاہٹ اور بےچینی کا شکار رہتی ہے وہ بھی یہ نسخہ استعمال کرسکتی ہیں اسی طرح موروں کا مسئلہ ڈسک پرابلم اعصابی کھنچاؤ اس نسخے کے سامنے ایسے ہیںجیسے آٹے میں سے بال نکل جانا یادرہےکہ اس نسخے کو کچھ عرصے تک استعمال کرنا شرط ہے
اکثر لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کوئی بھی نسخہ ہو ایک یا دو بار استعمال کرنے سے ان کے مسائل حل ہوجائیں تو ایسا نہیں ہوتاکسی بھی نسخے کا مستقل استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے ایسی خواتین جن میں بے اولادی کے مسائل ہوں اور وہ اپنی بے اولادی کے لئے مختلف.ادویات استعمال کر چکی ہوں ان کو فائدہ نہ ہوتا ہو تو انہیں یہ نسخہ ضرور استعمال کرنا چاہئے وہ مرد جن کا مادہ تولید اولاد پیدا کرنے کے قابل نہیں اور ہر ٹیسٹ ان کا ناکام ہوتا ہے اور وہ مایوس ہوچکے ہیں وہ بھی یہی مرکب دودھ کے ساتھ ضرور استعمال کریں چند دن چند ہفتے اور چند مہینے کا استعمال انہیں بے اولادی کے روگ سے نکال کر اولاد کی خوشیاں دے گانسخہ تیار کرنے کا طریقہ یہ ہے: پہلے اجزاء نوٹ فرمائیے ،ثابت مونگ ایک کلو بادام گریایک پاؤ،پسی ہوئی چینی یا دیسی شکر ایک کلو ،پستہ ایک چھٹانک،سونف آدھا پاؤ ،ناریل ایک پاؤ ،پھول مکھانے آدھا پاؤ،چھوٹی الائچی ،ایک تولا۔چاروں گوندیں ایک پاؤ نشاستہ ایک پاؤ،
اسپغول کا چھلکا آدھا پاؤ،دیسی گھی ڈیڑھ کلوثابت مونگ کو بھون لیں بعد میں اس کا آٹا بنا لیں دیسی گھی میں چاروں گوندیں براؤن کریں اور کوٹیں پھر پھول مکھانے بھی دیسی گھی میں براؤن کریں اور کوٹیں بادام گھی میں براؤن کر کے کوٹ لیں سونف کو بھی براؤن کر کے اس کا آٹا بنا.لیں یعنی سب دیسی گھی میں نشاستے کو بھی گھی میں براؤن کریں باقی پستہ اور چھوٹی الائچی کو براؤن کئے بغیر ہلکا کوٹ لیں۔آخر میں تمام اجزاء کو ملا کر گھی میں بھون لیں اور پسی ہوئی چینی شامل کردیں خوب مکس کریں اس کے بعد ناریل کھوپرا اور اسپغول کا چھلکا ملالیں تمام اشیاء ملانے کے بعد ایک کھلے برتن میں ٹھنڈا کریں اور ٹکڑوں میں کاٹ لیں واضح رہے کہ آخر میں تمام اجزاء کو جب بھونیں تو بالکل ہلکی آنچ ہو اور زیادہ دیر تک اس کو بھونیں جلے بھی ناں اور اجزاء بھی خوب محفوظ رہیں یہ آپ کا نسخہ تیار ہے اس کو صبح دوپہر شام یا پھر صبح شام دو دو چمچ استعمال کریں اور فوائد حاصل کریں ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment