حضرت عمر ؓ نے فرمایا بیوی سے زیادہ کوئی ؟

حضرت عمر ؓ

اگر سادہ اور پرانے کپڑے پہننے سے عزت میں کمی آتی تو سترہ پیوند لگی قمیص والے حضرت عمر فاروق ؓ بائیس لاکھ مربع میل کے حکمران نہ ہوتے ۔ حضرت عمر فاروق ؓ نے اپنے بیٹے سے ارشاد فرمایا: کالے بالوں میں سفید بالوں کا آجانا،تجھے اللہ پاک کی نافرمانی سے منع کرتا ہے ۔ آپ ؓ نے فرمایا تین چیزیں محبت بڑھانے کا ذریعہ ہیں: سلام کرنا ،دوسروں کے لئے مجلس میں خالی جگہ کرنا،مخاطب کو بہترین نام سے پکارنا۔جھوٹی قسم کو ہلکا نہ سمجھو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہلاکردے گا۔

مجھے اس دن سے خوف آتا ہے جب کفار اپنے باطل ہونے میں فخر محسوس کرنے لگیںاور مسلمان اپنے ایمان پر شرم محسوس کرنے لگیں۔خدا کا شکر ادا کرو اس سے نعمتیں ملتی ہیں اور سعادت و کامرانی قائم رہتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ زمین کے ان حاکموں سے راضٰ ہوتا ہے جن کے نفس ان کے قابو میں ہوں۔برا چاہنے والوں کی دوستی سے پرہیز کرو ، کیونکہ اگر وہ کبھی بھلائی کرنا چاہے گاتو اس سے برائی ہی سرزد ہوگی۔ جو آپ کو آپ کے عیب سے واقف کرائے وہ سچا دوست ہے اور منہ پر تعریف کرنا ایسے ہے جیسے دوسرے کو ذبح کرنا۔ ایمان کے بعد نیک بخت بیوی سے زیادہ کوئی نعمت نہیں ہے ۔جوانی میں ہر اس بات سے بچو جو بدنامی کا باعث ہو تاکہ تمہارا ماضی تمہارے لئے باعث شرم نہ بن جائے۔عشق تو یہ ہے کہ اللہ پاک اپنے نیک بندوں کی زبان بن جاتا ہے ،جس سے وہ بولتے ہیں ،کان بن جاتا ہے جس سے وہ سنتے ہیں ۔ صدقے جاؤں اللہ پاک کی اپنے محبوب پر اپنے نیک بندوں کی زبان سے اپنے محبوب;

کا ذکر کرواتا ہے اور ان کا کان بن کر اپنے محبوب ﷺ کا ذکر خود ہی سنتا ہے ۔شہوت کا سانپ ابتدا ہی میں مار ڈالو ورنہ یہ کبھی اژدہا بن جائے گا۔ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرتے رہو۔; فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے۔; جب کوئی غم دیکھو تو استغفار کرو کیونکہغم تو خدا کی طرف سے آتا ہے۔تم اپنے کام میں لگے رہو۔; زندگی کو ہمیشہ امانت سمجھو کیونکہ یہ عنقریب چلی جائے گی۔; برا وہ شخص ہوتا ہے جو بے ادب ہو، کیونکہ ادب میں نیکیاں ہی نیکیاں ہیں۔ برا شخص نیک لوگوں سے کینہ و حسد رکھتا ہے، اس سے بچو۔ اگر کسی دین سے تمہیں رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے تو وہ صرف اسلام ہے۔; صرف خدا کی عبادت کرو اور اسی سے اپنی حاجات بیان کرو۔; خدمتِ خلق صرف خوشنودی خدا کے لیے کرو۔ خلقت کے قبول کرنے سے تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔ شمع بننے کے دعوے سے پروانہ بن جانا زیادہ باعث افتخار ہے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment