کمر کے نچے حصے کی درد کا شُمار اُن دائمی دردوں میں ہوتا ہے جو عام طور پر عُمر کے بڑھنے کیساتھ شروع ہوتی ہے، آپ اس درد کو جھکتے وقت بیٹھتے اور کھڑے ہوتے وقت محسوس کرتے ہیں اور یہ تکلیف دہ ہوتی ہے اور ایسے لگتی ہے جیسے ختم نہیں ہوگی۔ عام طور پر لوگ کمر درد کی صُورت
میں مکمل آرام کو ترجیع دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ مکمل آرام سے درد ختم ہوجائے گا، مگر ماہرین اور بہت سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کمر درد کی صورت میں اپنے جسم کو فعال رکھیں اور درد کو ختم کرنے کے لیے کمر اور اُس سے منسلک پٹھوں کو حرکت دیتے رہیں۔ آپ کے جسم کی نقل و حرکت کمر درد میں کمی کا باعث بنے گی لیکن کمر درد کی صورت میں ایسی نقل و حرکت جس میں کمر کے پٹھوں پر زیادہ بوجھ پڑے وہ آپ کے لیے نقصان دہ ثابت
ہوسکتی ہے، اس آرٹیکل میں کمر درد کو دُور کرنے والی 5 ورزشوں کو شامل کیا جارہا ہے جو جہاں آپ کی کمر درد کی تکلیف کو دُور کرنے کا باعث بنیں گی وہاں آپ کی کمر کے پٹھوں کو مظبوط بنائیں گی۔ کمر کے پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے یہ بہترین ورزش ہے جو کمر کے پٹھوں کے ساتھ آپ کے پیٹ کے پٹھوں کو بھی مضبوط بناتی ہے اور ڈاکٹر عام طور پر کمر درد کے مریضوں کو یہ ورزش کرنے کا کہتے ہیں۔ اوپر دی گئی ویڈیو سے ورزش کرنے کا
طریقہ نوٹ کر لیں اور ورزش کے دوران اپنی کمر اور پاؤں کو زمین پر بلکل سیدھا رکھیں اور سر کے پیچھے ہاتھ رکھ کر کندھوں کو زمین سے اُٹھائیں اور سانس کو باہر نکالیں پھر ایک سیکنڈ تک اپنی پوزیشن کو ہولڈ کریں اور پھر آرام سے واپس لیٹٰ جائیں اور اس عمل کو 8 سے 12 دفعہ دہرائیں۔ دیوار سے 10 سے 12 انچ کے فاصلے پر کھڑے ہو جائیں اور پھر آہستہ سے بیٹھنے کی پوزیشن پر آئیں اور اپنی کمر کو دیوار کے ساتھ سیدھا لگا کر کمر پر دباؤ ڈالتے
ہُوئے بیٹھنے کی پوزیشن پر آجائیں پھر 10 تک کاونٹ کریں اور پھر سیدھے کھڑے ہوکر دو سانس لینے کے بعد دوبارہ اسی عمل کو کم از کم 8 دفعہ دہرائیں، ورزش کا صحیح طریقہ اوپر دی گئی ویڈیو سے نوٹ کر لیں۔ یہ کمر کے نچلے حصے کی درد کو ختم کرنے والی چند بہترین ورزشوں میں شُمار ہوتی ہے جوآپ کی کمر کے پٹھوں اور پیٹ کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے کمر کے بل سیدھا لیٹ کر اپنے دونوں ہاتھوں کو کاندھوں کے برابر سیدھے زمین پر رکھ کر
تصویر کے مطابق اپنے جسم کو اوپر اُٹھائیں اور کُچھ سیکنڈز اپنی پوزیشن کو ہولڈ رکھیں اور پھر آرام سے واپس لیٹ کر دوبارہ اس عمل کو چند بار دہرائیں۔ تصویر کے مُطابق زمین پر کمر کے بل سیدھے لیٹ جائیں اور ٹانگوں کو خم دیکر پاؤں کو زمین کے ساتھ سیدھا لگا دیں اور اپنے دونوں ہاتھوں کو پیٹ پر رکھ کر اپنی نیچلی کمر کو اوپر اٹھائیں اور دس سیکنڈ تک اپنی پوزیشن پر جمے رہیں پھر واپس زمین پر سیدھے لیٹ کر دو سانسیں لیکر دوبارہ اپنی نچلی کمر
کو اُٹھائیں اور اس عمل کو کم از کم 10 سے 12 دفعہ کریں یہ آپ کی نچلی کمر کے مسلز کو مضبوط بنائے گی اور کمر درد میں راحت کا باعث بنے گی۔ برڈ ڈوگ وززش کمر درد میں انتہائی موثر ایکسرسائز ہے جو کمر کے مسلز کو مضبوط بناتی ہے ورزش کے لیے تصور کے مطابق پوزیشن بنائین اورکمر کو سیدھا رکھیں اور کمر میں خم نہ آنے دیں پھر اس پوزیشن پر 5 سکینڈ جمے رہیں اور پھر اسی پوزیشن پر دوسری ٹانگ کو اُتھائیں اور اس عمل کو کم از کم
12 دفعہ دہرائیں۔ نوٹ: آپ اپنی روز مرہ زندگی میں چلتے پھرتے اور بیٹھتے وقت اپنی کمر کو سیدھا رکھیں اور جھکتے وقت بھی کمر میں خم نہ آنے دیں اور اگر خم آتا ہے تو کُچھ عرصے کے لیے کمر کی بیلٹ استعمال کریں اور دن میں کُچھ وقت فرش پر سیدھا لیٹیں اور کمر کو زمین کے ساتھ سیدھا رکھیں اور اپنی خوراک میں پروٹین والے کھانوں کو شامل کریں خاص طور پر انڈے کی سفیدی وغیرہ اور اگر ان ورزشوں کے کرنے کے دوران آپ شدید کمر درد
محسوس کر رہے ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں
Leave a Comment