گردے انسانی جسم کا اہم عضو ہیں، دنیا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد گردے کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اس کی بڑی وجہ مرض سے لاعلمی ہے۔کمر کے درد کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ یہ گردوں کا درد بھی ہوسکتا ہے، گردے کی سوزش ایک انتہائی تکلیف.دہ بیماری ہےاس کے مختلف اسباب ہیں اگر اسے بغیر علاج کے چھوڑ دیا جائے تو بعض اوقات گردہ ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔گردے میں انفیکشن عام طور پر بیکٹیریا کے داخل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے،
جو اکثر پیشاب کی نالی اور مثانے سے اس میں منتقل ہوتا ہے۔ پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے گردوں کے انفیکشن کا جلدی علاج کرنا بہت ضروری ہےاس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض گردہ ڈاکٹر نزہت فاروقی نے بتایا کہ گردے کے امراض سے بچنے کیلئے دن میں ایک سے سوا لیٹر تک پانی پینا ضروری ہے اس کے علاوہ کافی اور چائےکا زیادہ استعمال خطرے کا باعث ہے۔کمر اور گردے کے درد میں فرق بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمر کا درد ایک ہی جگہ پر ہوتا ہے جبکہ گردے کا درد کمر سے ہوتا ہوا سامنے کی طرف آکر نیچے کی جانب جائے گا اور ہلکا اور تیز ہوتا رہتا ہے۔ گردے کی سوزش کی علامات اگر آپ میں مندرجہ ذیل علامات پائی جارہی ہیں ۔ تو گردوں کے لیے فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔درجہ حرارت میں اضافہ ہونا : گردے کی سوزش کے ساتھ.درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اس کی عمومی وجہ بیکٹریا کا گردے میں داخل ہوجانا ہوتی ہے۔
کمر میں درد : گردوں میں سوزش کمر میں شدید درد کا سبب بنتی ہے،جسے گردوں کی کالک کہا جاتا ہے، عام طور پر درد کی شدت کو کم کرنے کے لیے پین کلر دوا لینے کی ضرورت پڑتی ہے۔جلن کا احساس : گردوں کی سوزش کے نتیجے میں پیشاب کے دوران شدید جلن ہوتی ہے۔بار بار پیشاب کرنا : انفیکشن کے نتیجے میں مریض جلنے کے احساس کے ساتھ معمول سے کئی گنا زیادہ پیشاب کرنے کی خواہش کو محسوس کرتا ہے۔ بے سکونی محسوس ہونا : گردوں کی سوزش متلی اور الٹی کا سبب بنتی ہے۔سوزش کے بعد گردوں کی خرابی : اگر سوزش طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے تو گردے ناکام ہو سکتے ہیں اور مناسب طریقے سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔علاج گردوں کے انفیکشن کا علاج اینٹی بائیوٹکس کے ذریعے پیشاب کے ٹیسٹ کے نتائج پر ہوتا ہے، جس کے ذریعے انفیکشن کا سبب اور بیکٹیریا کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ مرض کی شدت کی صورت میں مریض کو اسپتال میں داخل کروا دیا جاتا ہے۔ گردے ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم آرگن ہے اگر یہ آرگن اگر ٹھیک سے کام نہ کر یں تو ہمارا جسم جو ہے وہ کسی کام کا نہیں ہے تو ہمیں چاہیے کہ اس کی صحت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر یں۔
Leave a Comment