حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر یہ دعا پڑھی، جسے میں نے یاد کر لیا:
(1) اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔ترجمہ: اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما، عافیت فرما،
اسے معاف فرما، اس کے آنے کا اکرام فرما، اس کے مقام کو کشادہ فرما، پانی، برف اور اولے سے اس کے گناہ دھو دے، اسے گناہوں سے ایسا صاف فرما، جیسا کہ سفید کپڑا میل سے صاف کرتا ہے، اس کو اس گھر کے بدلہ بہتر گھر دے، اس کے اہل سے بہتر اہل، اس بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما، اسے جنت میں داخل فرما، قبر اور جھنم کے عذاب سے اس کی حفاظت فرما۔
Leave a Comment