غصہ ٹھنڈا کرنے کی دعا

دعا

درود شریف پڑھنے کا اہتمام کریں، جس وقت غصہ آئے تو اعوذباللہ من الشیطان الرجیم پڑھیں، اگر کھڑے ہوں تو بیٹھ جائیں، بیٹھے ہوں تو لیٹ جائیں، یا وضو کرلیں، یا پانی پی لیں، کم از کم اس مجلس سے اٹھ کر کسی کام میں مشغول ہوجائیں۔غصہ کے وقت ’’اعوذ باللّٰه من الشیطان الرجیم‘‘ پڑھنا چاہیےحدیث شریف میں ہے کہ اس سے غصہ ٹھنڈاپڑجاتاہے۔(معارف الحدیث 5/157)نیزقرآن کریم کی آیت ’’وَالْكٰظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۭ وَاللّٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ ‘‘(آل عمران 134)پڑھتے رہناچاہیے۔

اوریہ آیت کریمہ غصہ کے علاج کے لیے پانی پر دَم کرکے بھی پی سکتے ہیںآپ درود شریف کی کثرت کریں، اور غصہ آنے پر وضو یا غسل کرلیا کریں، حدیث شریف میں ہے کہ غصہ شیطان کی طرف سے ہے اور شیطان کو آگ سے پیدا کیا گیا ہے، اور آگ پانی سے بجھتی ہے؛ لہٰذا اگر تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اس کو چاہیے کہ وضو کرلے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إن الغضب من الشیطانوإن الشیطان خلق من النار، وإنما تطفأ النار بالماء، فإذا غضب أحدکم فلیتوضأ․ (سنن أبي داود: باب ما یقال عند الغضب)ایک اور روایت میں ہے کہ اگر کسی کو غصہ آئے اور وہ کھڑا ہو تو اس کو چاہیے کہ بیٹھ جائے، اگر اس سے غصہ چلا جائے تو بہتر ہے ورنہ لیٹ جائے۔

Leave a Comment