”گھر سے نکلنے سے پہلے یہ کام ضرور کر کے نکو“مسئلہ صبح گھر سے نکلتے وقت سنت طریقہ کار کے مطابق بایاں پاؤں نکال کر جانا چاہیے اور دعا پڑھنی چاہیے جبکہ گھر میں داخل ہوتے وقت دائیا ں پاؤں اور دعا پڑھنی چاہیے ۔ مگر میں اکثر اوقات موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے نکلتے ہیں ایسی صورت میں پاؤں زمین پر نہیں لگتے ۔یا گھر میں داخل ہوتے وقت موٹر سائیکل ہی کے ساتھ اندر داخل ہوتا ہوں۔ ۱۔مذکورہ سواری کو سامنے رکھتے ہوئے سنت کے مطابق گھر سے نکلنے
اور داخل ہونے کا مکمل طریقہ کار تحریر فرما کر مشکور فرمائیں۔ ۲۔کیا نبی پاکصلی اللہ علیہ وسلم نے یا اصحابہ کرام سواری کے ساتھ گھر سے داخل یاگھر سے باہر نکلے ہیں ۔ایسی کوئی حدیث یا واقعہ ملتا ہے ؟ قرآن و مستند احادیث و فقہ کی روشنی میں فتوی سے رہنمائی فرما ئیں۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے ۔(۱) موٹر سائیکل پر گھر میں سوال ہونے کے بجائے ہاتھوں میں موٹر سائیکل لے کر پیدل چلتے ہوئے گھر کے دروازہ سے بایاں پیر پہلے نکالا کریں اور پھر دایاں، نیز داخل ہونے سے پہلے موٹر سائیکل سے اترکر ہاتھوں پکڑک پیدل چلتے ہوئے دایاں پیر گھر میں داخل کیا کریں اور نکلنےوداخل ہونے کی دعاء پڑھ لیا کریں(۲) حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی کا اس قسم کا واقعہ دیکھنا مستحضر نہیں ہے۔
گھر سے باہر نکلتے وقت یہ دعا لازمی پڑھیں۔بِسْمِ اللَّهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِاس دعا کا مطلب ہے کہ جو جن /شیطان میری پیدائش کے وقت اللہ نے میرے ساتھ پیدا کیا جو میرے مرنے کے بعد بھی میری قبر پر رہے گا، جو میرا ہمزاد ہے، رسول ِ خداؐ نے فرمایا: اس کی دعا کی برکت سے وہ بھی انسان سے دور رہتا ہے۔ انسان جب گھر سے باہر نکلتا ہے تو ایک شیطان اس کے انتظار میں کھڑا ہوتا ہے کہ یہ شخص باہر نکلنے تو اس سے یہ گناہ کرواؤں تو جب انسان یہدعائیہ کلمات ادا کرتا ہے تو جو انسان کی پیدائش کے وقت سے موجود شیطان اس سے دور ہوکر باہر موجود شیطان سے مل کر سوال کرتا ہے کہ تو کیوں یہاں کھڑا ہے؟ تو وہ جواباً اپنا مطلب بتاتا ہے۔ پہلا شیطان بتاتا ہے کہ میں پیدائش کے وقت سے اس شخص کے ساتھ ہوں لیکن اس نے آج ایسے کلمات ادا کیے ہیں کہ میں بھی اس سے دور ہونے پر مجبور ہو گیا ہوں۔ اور میں نے واضع یہ آواز سنی ہے آسمان سے کہ”اے میرے بندے تو میری امان میں آ”۔ یہ رسول اللہؐ کے بتائے ہوئے طریقے ہیں جن کی مدد سے ہم شیاطین ، بری نظروں سے محفوظ رہتے ہیں۔
Leave a Comment