بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم الْجَواب حامِداوّمُصلّیاًوضو کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کے متعلق حدیث آئی ہے وہ حدیث یہ ہے ۔عن نافع عن ابن عمر رفعه :من قرأ آية الكرسي على أثر وضوئه أعطاه الله عز وجل ثواب أربعين عالما ورفع له أربعين درجة ، وزوجه أربعين حوراء .(مسند الفردوس و کنز العمال)ترجمہ : جس نے وضو کے بعد آیہ الکرسی پڑھا
اسے اللہ تعالی چالیس سال کا ثواب دیتا ہے اس کے چالیس درجات بلند کرتا ہے اور اسے چالیس بیویاں حوروں میں سے عطا کرتا ہے ۔یہ روایت باطل اور موضوع ہے اس کی سند میں مقاتل بن سلیمان بہت مشہور کذاب راوی ہے ۔گویا وضو کے بعد آیہ الکرسی پڑھنے کی فضیلت حدیث سے ثابت نہیں ہے ۔ایک بات ذہن نشیں رہے کہ آیہ الکرسی جہاں قرآن کی آیت ہے وہیں صحیح احادیث سے بھی اس کی بڑی فضیلت ثابت ہے اس لئے کوئی جتنی بار اور جب چاہے پڑھ سکتا ہے مگر پڑھنے کے اوقات اور عدد کو اپنی طرف سے خاص کرنا جو حدیث رسول ﷺ سے ثابت نہیں قطعا جائز نہیں۔
Leave a Comment