رات کوسونے سے پہلے وضو کرلیں اور سونے سے قبل آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرلیں تمام بدن پر پھیر لیں، عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد باوضو ایک سو ایک بار یہ عمل پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں وہ عمل یہ ہے۔رات کو سوتے وقت یہ آیت پڑھ کر سوجائیں، اگرچور آبھی جائے تو گھر سے مال چرا کر بھاگ نہ سکے گا۔ تمام راستے اس کے لئے بند ہوجائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے۔ قُلِ ادْعُوا اللہَ اَوِادْعُوا الرَّحْمٰنَ اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی وَلَا تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا یہ استخارہ بہت مجرب ہے، جو شخص اپنے کام کا انجام معلوم کرنا چاہتا ہے کہ اس کے حق میں یہ کام کرنا بہتر ہے یا نہیں؟
اس کو چاہیے کہ بعد نمازعشاء تازہ وضو کرکے اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد دس بار سورۂ فاتحہ پڑھے اسکے بعد گیارہ سو بار سورۂ اخلاص پڑھے۔ آخر میں تین بار درود شریف پڑھے اور پاک بستر پر داہنی کروٹ قبلہ کی طرف منہ کرکے سو جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے کام کا انجام خواب میں دیکھ لے گا۔ اگر خواب کی تعبیر سمجھ میں نہ آئے تو کسی عالم دین سے اس کی تعبیر پوچھ لے۔ایک سفید کپڑا لیں اور اس کو ہلدی میں رنگ کر چالیس فیتے بنالیں اور روزانہ ایک فیتاجلائیں۔ ۔بعد نماز عشاء جلائیں، روزانہ چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ جلانا ہے اور اس کمرے میںفیتاجلائیں جس میںسوتے ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ آسیب اور جن بھاگ جائے گا۔ بعض مرتبہ لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنی شادی کی عمر سے آگے بڑھ جاتی ہیں اور پھر رشتے نہیں آتے یا آتے ہیں تو اس قدر خراب ہوتے ہیں۔ کہ اس ماحول میں لڑکی کا زندگی گزارنا جہنم سے کم نہیں ہوتا ایسی صورت میں والدین کی پریشانی ان کو قبل ازوقت بوڑھا اور بیمار بنادیتی ہے۔ لڑکیوں کی جلد شادی اور اچھے رشتوں کیلئے یہ عمل مجرب ہے ،
پابندی شرط ہے اگر اسعمل کی پابندی کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ لڑکی کا اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے: لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف مکمل تلاوت کرے آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہکرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔ شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا۔آج کل سفلی، جادو ٹونے عام ہیں، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کمزور تعلق کے سبب پھیلتا جارہا ہے اور بے شمار لوگ اس کاشکار ہو کر کاروبار، صحت، عزت ، نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لڑکیوں کے رشتے ٹوٹ گئے یا ہوتے ہی نہیں۔ بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان چلا جارہاہےوہاں سفلی جادو کی کوئی چیز پڑی ہے اس کی جھپیٹ میں آجاتا ہے
اور ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنے لگتا ہے۔جادو ، ٹونا، سفلی اور جھپیٹ سے حفاظت کے لئے یہ عمل بہت کامیاب ہے اس کی برکت سے ان سب کرتوتوں سے حفاظت رہتی ہے، وہ عمل یہ ہے۔ اول نماز پنجگانہ باجماعت پڑھیں، عورتیں اپنے گھر میں اذان ہوتے ہی نماز پڑھ لیں،نماز میں ناغہ نہ کریں نہ نماز چھوڑیں۔ ہر فرض کے بعد آیت الکرسی ایک بار، سورۂ فلق(مکمل) ایک بار،سورۂ ناس (مکملسورت) ایک بار پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیر لیں اور سینے پر بھی پھونک مار کر دم کرلیں۔رات کوسونے سے پہلے وضو کرلیں اور سونے سے قبل آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرلیں۔ تمام بدن پر پھیر لیں، عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد باوضو ایک سو ایک بار یہ عمل پڑھیں۔اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں وہ عمل یہ ہے۔ یَا حَافِظُ یَارَزَّاقُ یَا کَرِیْمُ یَا حَلِیْمُ یَا نَاصِرُ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسمکے سفلی اور جادو ٹونا اور جھپیٹ سے حفاظت رہے گی۔ اگر بلغم کی وجہ سے کھانسی کی شکایت ہو تو لاہوری نمک کی سات ڈلیاں چنے کے برابر لیں اور ہرڈلی پر سات سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کریں اور نہار منہ ایک ڈلی روزانہ چوس لیا کریں۔انشاء اللہ تعالیٰ سا ت روز میں بلغمی کھانسی سے کلی طور پر نجات مل جائے گی۔
اگر کوئی مشکل مرحلہ پیش آگیا ہو اور اس کیلئے دعا کرنی ہو تو باوضو تین سو تیرہ مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر دعا کرے۔ تو اللہ تعالیٰکے کلام کی برکت سے اس کی دُعا ضرور قبول ہوگی۔اگر دل میں درد رہتا ہو ذرا چلنے پھرنے سے دل زور زور سے دھڑکتا ہو۔ذرا سا بھاری کام کرنے سے سانس پھول جاتا ہو ضعف جگر کی تکلیف ہو معدہ کمزور ہو پھیپھڑے متاثر ہوں ان تمام صورتوں میں یہ روحانی علاج بہت مفید اور کارآمد ہے۔ ہر جمعہ کو جمعہ کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد چینی کی تین پلیٹ سادی بغیر پھول والی لیں اور ہر پلیٹ پر باوضو ایک ایک بار آیۃ الکرسی زعفران کو عرق گلاب میںگھول کر لکھیں۔ اور ایک پلیٹ جمعہ کے دن بعد نماز عصر باوضوپانی میں گھول کر وہ پانی پی لیں۔دوسری پلیٹ پر پیر کے دن بعد نماز عصر باوضو پانی سے دھو کر وہ پانی پی لیں۔ تیسری پلیٹ جمعرات کے دن بعد نماز عصر باوضو پانی سے دھو کر وہ پانی پی لیں۔ اس عمل کو مسلسل بلاناغہ تین ہفتے تک کرنے سے انشاء اللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Comment