ڈیلی کائنات ! وضو کا پانی جوڑوں کے درد سے نجات کا ذریعہ بن گیا ۔عام طور پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ جب ہم نماز یا کسی اور کام کیلئے وضو کرتے ہیں تو وضو کے تقریباً چار پانچ منٹ بعد تک وضو کا پانی داڑھی اور چہرے وغیرہ پر ٹِکا رہتا ہے اس کو اگر جوڑوں کے درد والی جگہ پر مالش کے انداز میں مل لیں تو شفاء ملے گی۔ ایک اور بات جن حضرات کی داڑھی نہیں ہے وہ داڑھی رکھیں اور پھر اس ٹوٹکے کو آزما کر دیکھیں۔ خواتین کی خدمت میں بھی عرض ہے کہ ان کے چہرے پر جو وضو کا پانی بچ جاتا ہے
وہ اپنی مطلوبہ درد والی جگہ پر ملیں ان شاء اللہ ان کو ہر قسم کی تکلیف سے نجات ملے گی۔ آپ بھی یہ طریقہ استعمال کر کے دیکھیں آپ کو شفا ملے گی سائنسی اعتبار سے وضو انسان کے اندرونی نظام پر بھی خوش کن اثرات مرتب کرتا ہے، متعدی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے وضو کرنا بہت مفید ہے۔ وضو سے طہارت و پاکیزگی حاصل ہوتی ہے اس سے دل دماغ تو کیا روح بھی مطمئن ہو جاتی ہے۔ ہماری روزمرہ زندگی میں پانی کی بہت اہمیت ہے جو خون کی نالیوں کو پھیلنے اور سکڑنے کے عمل کے ذریعے سے ورزش مہیا کرتاہے۔ سائنسی حقائق سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ وضو میں جب ہم روزانہ پانچ وقت باقاعدگی سے پانچ مرتبہ اپنے ہاتھ، پاؤں، منہ دھوتے ہیں جب پائوں کی انگلیوں کے درمیان پانی جاتا ہے تو وہ انسانی دماغ میں موجود بالکل باریک وینز (رگوں ) متحرک کر دیتا ہے اسی طرح سر اور گردن کا مسح کرنے سے بھی ہم بہت سی بیماریوں مثلاً سر درد،آدھے
سر کے درد وغیرہ سے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اللہ کے محبوب کریم امت کے آقا و مولا ؐ سے کسی نے عرض کیا کہ یارسولؐ اللہ روز محشر ہم بے پناہ انسانوں کے ہجوم میں کس طرح پہچانے جائیں گے کہ یہ آپؐ کے امتی ہیں؟ کریم آقا ؐنے فرمایا ’’وضو کے اثر سے سفید پیشانی اور سفید ہاتھ پائوں کے ساتھ آئیں گے‘‘ ایک دوسری روایت کا مفہوم ہے’’ قیامت کے روز میری امت اس حال میں پکاری جائیگی کہ وضو کے سبب سے ان کی پیشانیاں روشن ہونگی اور اعضاء چمکتے ہونگے ۔ (مشکوٰۃبحوالہ بخاری و مسلم ) یعنی وضو کرنیوالے مسلمان نہ صرف اس دنیا میں خوبصورت ،ہشاش بشاش ہوں گے بلکہ قیامت کے دن بھی ان کے چہرے خوبصورت اور ہشاش بشاش اور چمکتے ہوں گے اور یہی مومن کی پہچان ہو گی۔ وضو کے ذریعے مسلمان کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔حدیث پاک میں ہے جس وقت مومن وضو شروع کرتا ہے پھر کلی کرتا ہے ، ناک منہ صاف کرتا ہے
تو اس کے گناہ دھل جاتے ہیں، اس طرح چہرہ کہنیاں اور پائوں دھونے سے بھی یہ پاک وصاف ہوجاتا ہے۔ وضو سے انسان کو جو روحانی اور جسمانی فوائد و ثمرات نصیب ہو تے ہیں ان کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ آج کی سائنس نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کریم نے صدیوں قبل اپنے بندوں کو عبادت سے پہلے جس وضو کو فرض قرار دیا تھا اس کے بے حد فوائد ہیں.
Leave a Comment