ڈیلی نیوز! انجیر کو جنت کا پھل کہا گیا ہے، ۔انجیر کا شمار عام اور مشہور پھلوں میں ہوتا ہے، انجیر کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لیے بیش بہا مفید ہے یہ جسم کو فربہ اور چہرے کو سرخ و سپید بناتا ہے۔ انجیر دوسرے پھلوں کی نسبت ایک نازک پھل ہے اور پکنے کے بعد خود بہ خود ہی گر جاتا ہے اور اسے دوسرے دن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں رہتا۔ اگر انجیر کو فریج میں رکھا جائے تو یہ شام تک پھٹ جاتا ہے،
اسے استعمال کرنے کے لیے خشک کرنا پڑتا ہے، انجیرکو خشک کرنے کے لیے سب سے پہلے اسے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے تاکہ یہ جراثیم سے پاک ہو جائے اور آخر میں نمک کے پانی میں ڈبوتے ہیں تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم انجیر کھانے میں خوش ذائقہ ہو جائے۔عرب ممالک میں۔ انجیر کو بہت پسند کیا جاتا ہے، انجیر ہمارے ہاں بھی دستیاب ہے۔ انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں، دونوں۔ انجیر یعنی خشک اور تر میں وٹامن اے اور سی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس میں وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں ہوتے ہیں، ان اجزاء کے پیش نظر۔ انجیر ایک مفید غذائی دوا کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے عام کمزوری اور بخار میں اس کا استعمال انتہائی مفید ہے،۔ انجیر کو بطور میوہ بھی کھایا جاتا ہے اور بطور دوا بھی استعمال کیا جاتاہے یہ قابل ہضم ہے اور قبض کو دور کرتا ہے۔ ۔انجیر جگر اور تلی کے سدوں کو کھولتا ہے،
انجیر کی بہترین قسم سفید ہے، یہ پھل گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے، زہر کے مضر اثرات سے بچاتا ہے، ۔انجیر کو مغز بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتا ہے اگر بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہو جاتا ہو تو اس کا گودہ منہ میں رکھنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ ۔انجیر کھانے کے بے شمار فائدے ہیں انجیر کو پانی میں بھگو کر چند گھنٹے بعد پھول جانے پر دن میں دو بار کھائیں، دائمی قبض دور ہو جائے گی، اس کے علاوہ خشک انجیر کو رات بھر پانی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ۔ انجیر کی طرح پھول جائے گا اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے، سردی کے ایام میں بچوں کو خشک۔ انجیردی جائے تو ان کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے اس کے علاوہ۔ انجیرکم وزن والوں اور دماغی کام کرنے والوں کے لیے بے حد مفید ہے۔ ۔
انجیر کھانے سے آدمی قولنج جیسے مرض سے محفوظ رہتا ہے۔کھانسی، دمہ اور بلغم کے لیے انتہائی مفید ہے، ۔انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کو دراز کرتا ہے، ۔انجیر کو سرکہ میں ڈال کر رکھ دیں،ایک ہفتہ بعد دو تین ۔انجیرکھانے کے بعد کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آ جاتا ہے۔ جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو، ان کے لیے۔ انجیر کا استعمال مفید ہے، جن لوگوں کو ضعف دماغ کی شکایت ہو، وہ اس طرح ناشتہ کریں کہ پہلے تین چار۔ انجیر کھائیں، پھر سات دانے بادام، ایک اخروٹ کا مغز، ایک چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں، دماغ کی کمزوری سے نجات مل جائے گی۔ بواسیر کی مرض میں بھی انجیر انتہائی مفید ہے یہ ایسا پھل ہے کہ پرانی سے پرانی بواسیر کو ختم کر دیتا ہے
Leave a Comment