ڈیلی کائنات ! جسم کا چست و توانا ہونا ہماری صحت اور بہتر زندگی کے لئے بہت ضروری ہے۔ مگر ایسا آج کل سب کے ساتھ ہوتا ہے کہ تھوڑا سا کام کرنے کے بعد تھکاوٹ محسوس ھوتی ھے۔تھکاوٹ کا ویسے تو کوئی علاج ہے نہیں ہاں مگر اخروٹ کا ایک نسخہ ضرور ہے جو کسی حد تک تھکاوٹ دور کرسکتا ہے۔ اس نسخے سے آپ کو کیوں فائدہ ہوگا؟اس میں شامل ہیں اخروٹ اور کشمش جوکہ دونوں ہی جسمانی سکون کے لئے اہم ہے۔
اخروٹ میں پروٹینز، وٹامنز، منرلز اور فیٹس جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ساتھ ہی جسمانی طاقت اور مضبوطی کے۔کشمش میں ٹارٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے جو ہاضمے کے ساتھ اعصاب کو سکون فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے تھکاوٹ جلد ہی ختم ہونے لگتی ہے۔ چلیں آج ہم آپ کو بھی بتاتے ہیں آسان نسخہ جو آپ کی دن بھر کی تھکاوٹ کو دور کرنے اور جسمانی مضبوطی دینے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ ایک گلاس دودھ کو گرم کرلیں اور اس میں چار کشمش اور چار ہی اخروٹ کی گریوں کو اچھی طرح پکالیں۔ اس کے بعد ایک چمچ مصری کا پسا ہوا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس دودھ کو روزانہ نہار منہ پی لیں اور شوگر والے حضرات مصری کو چھوڑ کر ایسے بھی پی سکتے ہیں
Leave a Comment