پاکستان ٹپس! بالوں کی خوبصورتی کے لئے صحت اچھی ہونا چاہیے۔ اچھی صحت کے لئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے،سیب اور دوسرے پھل،سبزیاں زیادہ استعمال کی جائیں،باقاعدگی سے دودھ پینا بالوں پر خوش گوار اثر ڈالتا ہے۔غذا کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بالوں میں ناریل یا سرسوں کے تیل کی مالش مفید ہے۔ تیل لگانے سے پہلے اسے ہلکا سا گرم کر لیں۔
صبح نہانے اور بال دھونے سے پہلے تھوڑا لیموں کا رس لے کر بالوں کی جڑوں میں مالش کریں۔اس کے بعد صابن یا شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔یہ سکری کے لئے بھی مفید ہے۔ رات کو پانی میں املی ڈال کر بھگو کر رکھیے اور پھر صبح اس پانی سے بال دھو ڈالیے۔پھر بالوں میں ناریل کا تیل ڈال کر ملئے۔ بال لمبے،گھنے اور چمک دار ہو جائیں گے۔ ماش کی دال اور بیر ی کے صاف پتے بھگو دیں۔پیس لیں دونوں کو ملا کر اس آمیزے سے سر دھوئیں بال لمبے اور صاف ہو جائیں گے۔ کالے ماش ثابت ایک کپ،آملہ آدھا کپ،سکاکائی آدھا کپ،میتھی کے بیج دو بڑے چمچ،لیموں کے چھلکے سوکھے ہوئے چار عدد ان تمام اشیاء کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔گرم پانی میں آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں اور سر پر لگائیں۔پانچ منٹ بعد سر دھو لیں۔ اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے اور لمبے ،گھنے چمک دار بھی ہو جائیں گے۔ سرسوں کے تیل میں گیندے کے تازہ پھول 250 گرام رات کو بھگو کر رکھ دیں۔صبح پھولوں کو اچھی طرح مسل کر
تیل چھان لیں۔سر دھونے سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے اس تیل کو اچھی طرح سر پر لگائیں۔بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔ بالوں کو لمبا کرنے کے لئے ایک مٹھی میتھی پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس میں انڈا،ناریل کا تیل اور پپیتا ملا لیں۔آدھے گھنٹے تک اسے بالوں میں لگا رہنے دیں اور کسی اچھے ہربل شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔ بالوں کے لئے خالص سرسوں کے 210 ملی لیٹر تیل کیسٹر آئل 110 ملی لیٹر ڈا ل کر مکس کرکے بالوں میں لگائیں ۔اس سے بال لمبے،گھنے سیاہ اور موٹے ہوتے ہیں۔ چمک دار بالوں کے لئے غسل سے ایک گھنٹہ پہلے سر پر تیل کی مالش کرنے سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔ بالوں میں بھاپ دیں۔بال ریشم جیسے ہو جائیں گے۔ دو بڑے چمچ دہی اور ایک انڈے کی زردی لے کر اچھی طرح ملا لیں۔اس آمیزے کو سر میں اچھی طرح ملیے۔آدھے گھنٹے بعد بال دھو ڈالیں ۔خشک بال نرم ہو جائیں گے اور ان میں ریشم جیسی چمک اور خوبصورتی آجائے گی۔آدھا کپ دودھ لے کر اس میں
ایک انڈا ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں یہاں تک کہ اس میں جھاگ بننے لگے۔ اسے سر کی جلد اور بالوں پر لگائیں ۔تھوڑی دیر بعد دھو ڈالیں۔جو خواتین سر میں مہندی لگاتی ہیں وہ مہندی کے آمیزے میں ایک چائے کا چمچ ناریل کا تیل ملائیں ورنہ بال خشک نظر آئیں گے۔ بالوں کو خوب صورت،چمک دار اور گھنے بنانے کے لئے تیل سن فلاور آئل ایک لیٹر،لیونڈر آئل پندرہ ملی لیٹر،لیمن آئل دس ملی لیٹر،روز آئل پانچ ملی لیٹر۔ یہ تیل بالوں کو لمبا چمک دار بناتا ہے۔ بالوں کی خوبصورتی کے لئے مفید برہمی بوٹی 250 گرام،آملہ 250 گرام،تلوں کا تیل 250 ملی لیٹر۔ان دونوں کو پیس کر تل کے تیل میں پکائیں۔یہاں تک کہ تیل کی رنگت بدل جائے پھر اس کو چھان کر بوتل میں بھر لیں۔ لیجیے تیل تیار ہو گیا۔غسل سے آدھے گھنٹے قبل یہ تیل بالوں میں اچھی طرح لگائیں پھر غسل کر لیں۔ بالوں کو لمبا کرنے کا تیل آملہ خشک 250 گرام،برگ وسمہ 150 گرام،برگ مہندی 150 گرام،تلوں کا تیل 100 ملی لیٹر،آب چقندر ایک لیٹر،
پانی ایک لیٹر ۔پہلے آملہ،برگ مہندی اور برگ وسمہ کو پانی میں ڈال کر آگ پر جوش دیں۔آگ ہلکی ہونی چاہیے۔ جب پانی نصف جل جائے تو آب چقندر ڈال دیں اور جب سارا پانی جل جائے اور صرف تیل ہی باقی رہ جائے تو آہستہ سے نتھار کر بوتل میں ڈال لیں۔ اس تیل سے بال خوب لمبے ہوتے ہیں۔تیل کے ساتھ بالوں کی چمک میں ہیئر رنزر بھی معاون ہوتے ہیں۔بالوں کو ریشمی اور چمک دار دکھائی دینے کے لئے رنزز کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ آلودگی اور سورج کی کرنوں کے نقصانات سے بالوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اچھی ڈھال مہیا کرتے ہیں۔ سیب والا ہیئر رنز، مالٹ سرکہ 200 ملی لیٹر،نیم گرم پانی ایک لیٹر۔ ان دونوں کو ملا کر بالوں پر لگائیں۔ایک نسبتاً گرم کمرے میں بالوں کو خشک کریں ۔اس آمیزے سے بالوں کو پُرکشش چمک اور سنہری رنگ ملے گا۔یہ چکنے بالوں کے لئے بھی مفید ہے۔ جووالا ہیئر رنز،مالٹ سرکہ ایک کپ نیم گرم پانی ایک کپ مالٹ سرکہ اور جو کو نیم گرم پانی میں ملا کر بالوں پر لگایا
جائے تو یہ بالوں کو ملائم،چمک دار اور بالوں کے رنگ کو گہرا کر دیتا ہے۔اس کے بعد ابلے ہوئے جو کے پانی(چار حصے پانی اور ایک حصہ جو)کے ساتھ سر دھوئیں۔ب ابونہ ہیئر رنز،بابونہ کے پھول(پاؤڈر)ایک کپ،چینی مٹی ایک کپ۔بابونہ کے پھولوں کا پاؤڈر اور چینی مٹی لیں۔ان دونوں کا پیسٹ بنا لیں۔اس کو بالوں میں اچھی طرح مالش کرنے کے بعد تیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو نیم گرم پانی سے جس میں ایک عدد لیموں کا رس ملا ہوا ہو دھو لیں۔بال پرکشش ہو جائیں گے۔یہ رنز ہر قسم کے بالوں کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔لمبے، گھنے اور چمک دار بالوں میں برش یا کنگھی کرنے کا طریقہ بھی جاننا ضروری ہے۔بالوں میں ہمیشہ برش اس وقت کریں جب یہ خشک ہوں۔گیلے بالوں میں برش کرنا بالوں کے سروں کے دو منہ بننے کا سبب بنتا ہے۔برش کرنے کے لئے سر کو نیچے جھکا لیں اور بالوں کے سروں سے برش کرنا شروع کریں۔ برش کرنے کے دوران سر کو آگے کی طرف جھکائیں۔
اس طرح دوران خون کا بہاؤ سر کی جانب بڑھ جائے گا اور بالوں میں توانائی پیدا ہو گی۔باریک بالوں کے لئے نرم برش کی ضرورت ہوتی ہے۔بہت لمبے موٹے بالوں کے لئے ایک بڑے برش جس کے دندانے سخت ہوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ چھوٹے یا گھنگریالے بالوں کے لئے ایک تنگ برش جس کا سر لمبوترا مستطیل نما ہو اور جس کے دندانے فاصلے پر گروپ نما شکل میں ہوں ضرورت پڑتی ہے۔کبھی بھی تیکھے دندانوں والا برش استعمال نہ کیجیے۔ یہ بالوں کو زخمی کر دیتے ہیں۔ایسی کنگھی استعمال کی جائے جس کے دندانے فاصلے پر ہوں۔الجھے ہوئے بالوں میں کنگھی کرنے کا آسان حل یہ ہے کہ بالوں کے سرے سے کنگھی کرنا شروع کی جائے اور آہستہ آہستہ اوپر کی طرف آیا جائے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو
Leave a Comment