پاکستان ٹپس ! جیسے ہی نومبر کے بعد دسمبر کا مہینہ قریب آتا جا رہا ہے سردی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، دن میں خشک اور گرم ہوا جبکہ رات میں خشک اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، ایسے موسم میں ہر کوئی الرجی، بخار، انفیکشن اور نزلہ زکام اور کھانسی کی وجہ سے پریشان ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ سردیوں میں ہمیں بھرپور غذائیت بھری ڈائیٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے میں اپی روزانہ کی ڈائیٹ میں کھجور شامل کرلیں
تو نزلہ زکام، کھانسی اور انفیکشن جیسے مسائل سے دور رہ سکتے ہیں۔کے فوڈ کے مطابق کھجور کو سادہ یا کسی پکوان میں شامل کر کے نہیں، ٹھنڈے اور خشک مومس میں اگر کھجور کو دودھ میں پکا کر یا دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔کھجور میں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں، کھجور میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم کو نزلہ زکام، کھانسی وائرل اور انفیکشن جیسے مسائل سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے جبکہ اس میں موجود دیگر غزائی اجزاء ہماری قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔خشک اور سرد موسم میں روزانہ رات سوتے وقت یا صبح نہار منہ اگر دودھ میں 2 سے 4 کھجور پکا کر روزانہ گرم گرم پیا جائے تو اس سے جسم ٹھنڈ سے محفوظ رہتا ہے، بخار، گلے میں درد، کھانسی ہو یا نزلہ زکام کھجور کا دودھ ایسی بیماریوں سے نجات کا سب سے بڑا حل بھی ثابت ہوسکتا ہے
، کیوں کہ اس میں وٹامنز کے ساتھ فائبر بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا کھجور کا دودھ عام طور پر بس دودھ میں 2 سے 4 عدد کھجور پکا کر تیار کر لیا جاتا ہے لیکن اگر ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے کھجور کا دودھ بنا کر پیا جائے تو یہ سحت کے لئے بھرپور فائدے مند ثابت ہوگا۔درکار اجزاءنوٹ کر لیں ،دودھ – 2 کپ، کھجور – کٹے ہوئے آدھا کپ، بادام – ڈیڑھ کھانے کا چمچ، دار چینی پاؤڈر – آدھا چائے کا چمچ،چینی – حسب ذائقہ۔ کھجور کو 40 منٹ کے لیے آدھا کپ دودھ میں رکھیں، پھر ان کھجور اور دودھ کو بلینڈر میں ڈالیں، ساتھ بادام بھی شامل کریں، اب اسے بلینڈ کریں، اچھی طرح پیس لینے کے بعد اسے رکھ دیں، ایک پتیلی میں رکھا ہوا دودھ ابالیں، جس کے بعد اس میں بلینڈ کیا ہوا کھجور والا پیسٹ شامل کریں، اب اس میں دار چینی پاؤڈر اور چینی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح پکائیں، اب گرما گرم پی لیں، کھجور کے دودھ کو گرم گرم پینے سےکھانسی اور نزلہ زکام میں واضح فرق محسوس ہوگ
Leave a Comment