پاکستان ٹپس! سر کی کھوپڑی پر قدرتی طور پر چکنائی موجود ہوتی ہے جو بالوں کو صحت من بناتی ہے بالوں کو دھونے کے لئے استعمال کئے جانے والے شیمپو میں ڈیٹرجنٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو اس قدرتی چکنائی کو بھی دھوڈالتا ہے اس کے علاوہ شیمپو میں سلفائیٹ اور معدنی تیل بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ بالوں کی صحت کے لئے خطرناک ہوتے ہیں اس کے علاوہ شیمپو کے ساتھ فاضل چکنائی بھی سر کی کھوپڑی پر جم جاتی ہے
لہٰذا شیمپو کا ہر روز بالوں میں استعمال فائدے کے بجائے نقصان کا سبب ہوسکتا ہے اس تحریر میں بالوں کو شیمپو کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے کچھ قدرتی چیزوں کو شامل کیا گیا ہے جن سے بال بھی صحت مند اور صاف رہتے ہیں اور خرچے سے بھی بچا جاسکتا ہے ۔نمبر ایک کھانے کا سوڈا ایک چمچ کھانے کے سوڈے کو ایک پیالی پانی میں ملا لیں ردہ خلیات کو نکال کر صاف کردے گا اور اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوں گے اس کے علاوہ یہ کھوپڑی پر جمی ہوئی فاضل چکنائی کی تہہ کو بھی اتار دیتا ہے سیب کا سرکہ ایک چمچ سیب کے سرکے کو ایک پیالی پانی میں اچھی طرح ملا لیں اور خالی بوتل میں ڈال لیں اور نہاتے ہوئے شیمپو کی جگہ استعمال کریں جس کے سبب بال اٹھنے کی رفتار میں کمی واقع ہوتی ہے
اور یہ بالوں کو نرم اور چمکدار بناتا ہے اور بالوں کی رنگت کو بہتربناتا ہے نمبر تین انڈہ ایک انڈہ توڑ کر اس کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور بالوں کو گیلا کر کے اس انڈے کا مساج اچھی طرح بالوں پر کرلیں پانچ منٹ بعد تازہ پانی سے اس کو اچھی طرح دھو لیں یہ خشک ہونے والے بالون کے لئے ایک کنڈشنر کے طور پر کام کرے گا اور اس سے بال چمکدار اور صحت مند ہوجائیں گے ایلوویرا کے جیل کو جو کہ شفاف ہوتا ہے اس کو اچھی طرح بالوں پر نہانے سے قبل مساج کرلیں اور اس کو آدھے گھنٹے تک لگا رہنے دیں اس جیل کے اندر اینٹی بیکٹیریل اجزاء موجودہوتے ہیں جو کہ کھوپڑی پر موجود بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہےاس کے علاوہ خشکی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا ہے
یہ بالوں کو نمی فراہم کر کے فاضل چکنائی کا خاتمہ کرتا ہے اور ان کی نشونما میں اضافہ کرتا ہے آدھے گھنٹے کے بعد بالوں کو سادہ پانی سے دھو لیجئے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Comment