پاکستان نیوز ! سورۃ النصر قرآن پاک کی سورت ہے جو تیسویں پارے میں موجود ہے ۔اگر اس کی فضیلت اور برکت جاننے کے بعد آپ اس عمل کو کرنا چاہیں تو اس کی اجازت عام ہے یعنی ہر عام اور خاص شخص یہ عمل کرسکتا ہے اس کے لئے خصوصی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔
اس کا پہلا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص بھی نماز عشاء کے بعد یعنی عشاء کے فرض اداکرنے کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر اول و آخر گیارہ دفعہ درود شریف پڑھنے کے درمیان میں یعنی پہلے گیارہ مرتبہ آپ نے درود شریف پڑھنا ہے آخر میں دوبارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے درمیان میں اکتالیس مرتبہ سورۃ النصر کا ورد کرلیں انشاء اللہ تعالیٰ ہر قرض سے نجات ملے گی ۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص ا س سورت النصر کا کثرت سے ورد کرے گا یعنی کہ اس سورت کو روزانہ ایک دفعہ لازمی پڑھے گا وہ انشاء اللہ تعالیٰ محتاجی سے محفوظ رہے گا اسے کسی قسم کی کوئی بھی محتاجی نہیں ہوگی تیسرا فائدہ یہ ہے
کہ جو بھی شخص کسی بھی مقصد میں کامیاب ہونا چاہتا ہے فتح یابی چاہتا ہے تو اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ اکہتر دفعہ اس سورت کا ورد کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ ہر مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی منزل حاصل ہوگی ۔سورت النصر تو سب کو ذبانی یاد ہوگی۔ اسے پڑھنے سے کیا معجزہ رونما ہوتا ہے۔؟ جان کر آپ اسے روزانہ کا عمل بنا لیں گے۔ مشکلات سے نجات کے لئے بہت سے وظائف معروف ہیں۔ایک آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ سورہ النصر حفظ کرلیں۔،ویسے عام طور پر زیادہ تر مسلمانوں کو یہ ازبر ہوتی ہے۔ جنہیں نہیں وہ بھی اسکو حفظ کرلیں۔
کہ اس سورہ مبارکہ میں انسان کے لئے فتوحات کی خوشخبری موجود ہے۔ اللہ کریم نے فتح یابی اور بندے کو شکر و تسبیح کی ہدایت فرمائی ہے۔اسکو رد بلا کے لئے پڑھا جاتا ہے۔آپ کو جسمانی اور کاروباری طور پر ،بچوں کے رشتوں میں۔ ملازمت اور امتحانات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ تو روزانہ اول آخر درود پاک اس سورہ مبارکہ کو سات بار پڑھنا معمول بنا لیں،انشا ء العزیز ہر طرح کی مشکلات آسان ہوجائیں گی
Leave a Comment