پاکستان ٹیپس ! دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمٰن فلک ناز نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز عرب امارات میں کرانے کی پیشکش کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچز کرانا سب سے بہترین قدم ہوگا۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میڈیا کے مطابق دبئی کرکٹ کونسل کے
چیئرمین عبدالرحمان فلک ناز نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کے لئے یواے ای کے میدانوں کی پیش کش کردی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کئی سال شارجہ میں کھیلا ہے، ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد شارجہ میں کیا جا سکتا ہے۔عبدالرحمان فلک ناز نے کہا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لاتی ہے اگر ہم بھارت کو پاکستان کے ساتھ سال میں ایک یا دو بار کھیلنے کے لیے آمادہ کرلیں تو یہ کرکٹ اور فینز کے لئے اچھا ہوگا۔
Leave a Comment