پاکستان ٹپس ! لیکن لوگ صبر نہیں کرتے ۔دعا کرنے کے بعد سب رکھنا چاہیے اللہ پر یقین اور بھروسہ رکھنا چاہئے ۔ایسے لوگ جو اللہ پر پختہ یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالی سے اچھی امید کرتے ہیں ان کی دعا بہت جلدی قبول ہوتی ہے ۔یہی لوگ صبر کرنے والے ہوتے ہیں اور اللہ تعالی انہیں اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے ۔اللہ کے کچھ ایسے بندے ہوتے ہیں ان کی دعا کبھی رد نہیں ہوتی ۔ایک حدیث کے مفہوم میں بتایا گیا ہے
کہ تین لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی ۔سنن ابو داؤد کی حدیث ہے۔سب سے پہلا انسان جس کی دعائیں رد نہیں ہوتی وہ ہے مظلوم کی دعا ،اسی لئے ہمیں چاہیے کہ ہم کسی پر ظلم نہ کریں ۔دوسرا انسان اس کی دعا قبول ہوتی ہے وہ ہے مسافر کی دعا ۔وہ انسان جو کسی نیکی کے کام کے لئے سفر کر رہا ہو یا دین کو پھیلانے کے لئے سفر کر رہا ہو تو اس کی دعا بہت جلدی قبول ہوتی ہے ۔تیسرا شخص جس کی دعا قبول ہوتی ہے
وہ ہے باپ کی دعا اولاد کے لئےباپ کی دعا کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے ۔تو ہمیں چاہیے کہ ہم حسن جب کوئی کام کرنا لگے یا کوئی بہت ہی ضروری مقصد کے لیے کہیں جا رہے ہوں تو باپ کی دعائیں لے کر جائیں اور باپ کی دعاؤں کے سائے میں رخصت ہوں ۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی ماں باپ دونوں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آئیں ان سے دعائیں لے ان کا بڑھاپے میں سہارا بنے یہی ہمارے لئے دنیا میں کامیابی کی وجہ بنے گی ان شاء اللہ
Leave a Comment